اسلام کو ایثار و قربانی کا جذبہ رکھنے والے مردوں اور عورتوں کی ضرورت ہے، آج اس کی زیادہ حاجت ہے، آج کامیابی سے پہلے اور انقلاب کے اوج پر پہنچ جانے سے زیادہ ملت ایران کی احتیاج ہے، اتحاد و یکجہتی کی احتیاج ہے۔ آج جبکہ جرائم پیشہ خیانت کار، وہ لوگ جو اپنے مفادات خطرے میں دیکھ رہے ہیں ان کے ہاتھ اس لئے مشغول ہیں کہ اس انقلاب کو پھلنے پھولنے نہ دیں، آج ضرورت ہے کہ ان خیانتوں اور خیانت کار ہاتھوں کو کاٹ دیا جائے، آج احتیاج ہے کہ جو لوگ تفرقہ پھیلا رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ مختلف بہانوں سے مسلمانوں کی صفوں میں جدائی ڈال دیں ان کی طرف سے (مسلمان اور خصوصاً) ایران کے عوام ہوشیار رہیں، آنکھیں کھلی رکھیں اگر خدا نہ خواستہ کوئی خلل پیدا ہوا مسلمانوں کی متحد و متصل صفوں میں، ملت ایران کی گھنی جماعت میں تو اسی سے خطرہ در پیش ہے، تفرقہ پھیلانے والوں کو اپنے درمیان سے نکال باہر کریں، آزادی سازش سے ایک الگ چیز ہے۔
امام خمینی
15 / مئی/ 1979