مدرس (و معلم) کا مرتبہ، بہت ہی بلند مرتبہ ہے، اتنا بلند ہے کہ مدرس کے مرتبے سے بلند کوئی مقام نہیں ہے، خدائے تبارک و تعالی نے اس کی عظمت کا اعلان کیا ہے، لیکن ذمہ داری بھی بڑی ہے، عظیم ذمہ داری ہے، جس قدر مرتبہ بلند ہے ذمہ داری بھی بلند ہے۔ جوانوں کی تربیت کی ذمہ داری معمولی ذمہ داری نہیں ہے۔ معلمین کا بہت ہی اعلی مقام ہے اور بہت ہی بڑی ذمہ داری ہے۔ اگر ہمارے مدرسین تعلیم میں کوتاہی برتیں تو ذمہ دار ہوں گے۔ یہ معلمین ہی ہیں جو پورے ملک کی حفاظت کر سکتے ہیں اور ملک کی خود مختاری باقی رکھ سکتے ہیں۔ ہمارے جوان، وہ سب کے سب کہ کل ملک کے مقدرات جن کے ہاتھوں میں ہوں گے معلمین کی سرپرستی میں ہی ان کو تربیت پانا ہے، اگر تربیت نیک اور صالح ہوگی تو ہم کو ایک صاف ستھرا، باکردار ملک ہاتھ آئے گا اور اگر خدانخواستہ تربیت غیر الہی ہوئی تو ملک ہاتھ سے نکل جائے گا۔

امام خمینی

27/ اپریل /1979