گھر، جسم و روح کی آسائش کا بہترین ماحول ہے، جسم و روح کی تھکن دور کرنے کا بہترین مرکز ہے، عشق و اخلاص کی حقیقی ترین فضا ہے، کسی بھی ماحول میں گھر کی طرح کا عشق و اخلاص قابل تصور نہیں ہے اور نہ ہی اس کا کوئی وجود پایا جاتا ہے، اس طرح کے بابرکت مرکز کا محور کون ہے؟ ’’ماں‘‘ اصل کون ہے؟ ماں، دائرہ کا مرکز کون ہے؟ ’’ماں‘‘۔ اس بات کو، مغرب کی پروپگنڈہ مشینریاں اور افسوس کا مقام ہے خود ہمارے اندر بھی بعض مغرب نواز، پھیکا کردینے کی کوشش کیا کرتے ہیں یا سمجھتے نہیں یا اظہار کرنا نہیں چاہتے ، گھریلو عورتوں نے، عظیم ترین خدمات انجام دی ہیں، لازم ہے جن خواتین نے گھریلو خدمات اور خانہ داری کو ترجیح دیا ہے ان کی خدمات کی قدر و قیمت کو سمجھا جائے اگرچہ گھر سے باہر کی خدمات بھی خواتین کے ذمہ رہی ہیں اور ہیں اور رہیں گی اور اس میں کوئی حرج بھی نہیں ہے لیکن گھر، زنانہ خدمات کا اہم ترین حصہ ہے۔
امام خامنہ ای
03 / فروری / 2021