خداوند عالم فرماتا ہے: یہ وہ کتاب ہے جو ہم نے آپ پر اس لیے نازل کی ہے کہ آپ لوگوں کو ان کے پروردگار کے حکم سے (کفر کی) تاریکیوں سے نکال کر (ایمان کی) روشنی کی طرف لائیں۔ (سورہ ابراہیم، آیت 1) ہم نے آپ پر یہ کتاب نازل کی ہے کہ انسانوں کو آپ "ظلمات" یا تاریکیوں سے نکال کر نور تک پہنچادیں۔ تاریکیاں کیا ہیں؟ تاریکیاں وہ تمام چیزیں ہیں جنھوں نے پوری تاریخ میں انسان کی زندگی کو تاریک اور زہر آلود کر دیا ہے۔ بے ایمانی تاریکی ہے، بے مقصدیت بھی تاریکی ہے۔ یہ انسانیت کے گہرے رنج و درد ہیں۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ان تمام مسائل کا فکری اور عملی دونوں حل پیش کیا ہے۔
امام خامنہ ای
3 اکتوبر 2023