زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
آپ کو عید کی مبارک باد!

آپ کو عید کی مبارک باد!

اللہ تعالی اس عظیم عید اور ذکر مولا کی برکت سے آپ کے قلوب کو اپنے الطاف اور آسودگی سے بہرہ مند رکھے اور یہ توفیق عطا فرمائے کہ ہم اس مناسبت اور اس جیسی دیگر مناسبتوں سے کما حقہ استفادہ کریں۔ امام خامنہ ای 20 ستمبر 2016 ...
غدیر میں سب سے اہم واجبات میں سے ایک پر عمل ہوا

غدیر میں سب سے اہم واجبات میں سے ایک پر عمل ہوا

غدیر کے موقع پر رسول اسلام نے فرمان الہی کی پیروی کرتے ہوئے سب سے اہم واجبات میں سے ایک کو جامہ عمل پہنایا۔  امام خامنہ ای  7 مئی 1996   ...
غدیر سے نکلنے والے طرز حکومت کی خصوصیات کیا ہیں؟

غدیر سے نکلنے والے طرز حکومت کی خصوصیات کیا ہیں؟

ولایت ایسی حکومت کو کہتے ہیں جس میں حاکم کا ایک ایک فرد سے محبت، جذبات، فکر اور عقائد کا رشتہ ہوتا ‏ہے۔ ​جو حکومت مسلط کردہ ہو، جو حکومت فوجی بغاوت سے آئی ہو، وہ حکومت جس میں حاکم، اپنے عوام کے عقائد کو نہ ‏مانے، ان میں سے کوئی بھی ولایت کے دائرہ میں نہیں آ سکتی۔ امام خامنہ ای
اس وقت اللہ ہم سے بات کرتا ہے

اس وقت اللہ ہم سے بات کرتا ہے

جب ہم قرآن پڑھتے ہیں تو اس وقت اللہ ہم سے بات کرتا ہے۔ یہ گفتگو صرف ماضی کی چیزوں ، واقعات اور قرآنی قصوں تک محدود نہیں ہے، ہمارے آج کے حالات سے مربوط ہے جو اس (ماضی کے واقعات کی) زبان میں ہم سے کی جا رہی ہے۔ مقصد یہ ہے کہ ہم اپنا راستہ تلاش کر لیں۔  امام خامنہ ای 3 اپریل 2022
غدیر کے بغیر تو دین ادھورا رہ جاتا

غدیر کے بغیر تو دین ادھورا رہ جاتا

عید غدیر کے دن اسلامی ولایت یعنی لوگوں کے درمیان اللہ کی ولایت کی جھلک نظر آئی۔ اس طرح دین کامل ‏ہوا۔ اس موضوع کی تشریح کے بغیر دین ناقص رہ جاتا اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں پر اسلام کی نعمت تمام ‏ہوئی۔ ‏ امام خامنہ ای 11 جولائی 1990‏
جواب غدیر کا واقعہ ہے

جواب غدیر کا واقعہ ہے

جو لوگ اسلام کو سماجی و سیاسی میدانوں سے باہر رکھنا چاہتے ہیں اور اسے ذاتی مسائل اور نجی زندگی تک محدود کر دینا چاہتے ہیں ان کا جواب غدیر کا واقعہ ہے۔  امام خامنہ ای 13 اکتوبر 2014
ماضی، حال اور مستقبل ہر دور میں غدیر کی حیاتی اہمیت کا راز

ماضی، حال اور مستقبل ہر دور میں غدیر کی حیاتی اہمیت کا راز

غدیر سے اسلامی معاشرے کے لئے حکومت و اقتدار کا قاعدہ معین ہوا اور اس کی بنیاد پڑی۔ غدیر کی اہمیت اسی بات میں ہے۔ واضح ہو گیا کہ اسلامی سماج، شاہی حکومت کی جگہ نہیں ہے۔ شخصی حکومت کی جگہ نہیں ہے، دولت و طاقت کے زور پر حکومت کی جگہ نہیں ہے، اشرافیہ حکومت کی جگہ نہیں۔  امام خامنہ ای
کوئی دن ایسا نہ ہو کہ آپ نے قرآن نہ کھولا ہو

کوئی دن ایسا نہ ہو کہ آپ نے قرآن نہ کھولا ہو

روزانہ ضرور قرآن پڑھئے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ مثال کے طور پر آدھا پارا پڑھئے۔ ہر روز آدھا صفحہ، ایک صفحہ، لیکن ترک نہ ہونے پائے۔  پورے سال کوئی دن ایسا نہ ہو کہ آپ نے قرآن نہ کھولا ہو اور قرآن کی تلاوت نہ کی ہو۔  امام خامنہ ای 23 مارچ 2023 ...
ولایت علی سے تمسک

ولایت علی سے تمسک

کچھ لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ ائمہ کی ولایت رکھنے کا بس یہ مطلب ہے کہ ہم ائمہ سے محبت کریں، وہ کتنی غلط فہمی ‏میں مبتلا ہیں، کیسی غلط فہمی کا شکار ہیں؟! صرف محبت مراد نہیں ہے۔ ورنہ عالم اسلام میں کوئی ایسا بھی ہوگا جو خاندان ‏پیغمبر سے تعلق رکھنے والے ائمہ معصومین سے محبت نہ کرے؟ امام خامنہ ای
واقعہ غدیر نعمت اور احسان

واقعہ غدیر نعمت اور احسان

یہ حقیقت ہے کہ واقعہ غدیر اور حضرت علی علیہ السلام کو ولی امر امت اسلامی اور جانشین پیغمبر کے طور پر پیش کیا جانا اسی طرح اللہ کی نعمت اور احسان ہے جیسے خود نبوت و رسالت اللہ کی بڑی نعمت اور بڑا احسان ہے امام خامنہ ای 29 اگست 2018 ...