استکبار کے مقابلے میں ہماری قوم کا انتخاب جھکنا نہیں تھا، استقامت تھا۔ یہی صحیح فیصلہ تھا۔ جب ہم عالمی حالات پر نظر ڈالتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ یہ فیصلہ صحیح تھا۔
...
سعودی عرب کی کارستانیاں ہیں کہ ایک دن میں اسّی لوگوں کی گردن اڑا دی جاتی ہے! اسّی نوجوانوں کی، یہاں تک کہ بچوں کی بھی۔ ان باتوں کو جب انسان دیکھتا ہے تو محسوس کرتا ہے کہ دنیا میں کیسا ظلم حکمفرما ہے؟ دنیا میں کیسی تاریکی کی حکمرانی ہے؟
...
یعنی واقعی معیشت اگر مساوات کے ہمراہ ہو جائے تو ملک حقیقی معنی میں پیشرفت حاصل کرے گا۔ دوسرے یہ کہ گزشتہ دس سال میں ہمیں اقتصادی چیلنجز کے انبار کا سامنا رہا جنہیں کسی طرح حل ہونا چاہئے۔
امام خامنہ ای
21 مارچ 2022
...
#یوکرین کے مسئلے میں مغربی حکومتوں کی نسل پرستی سب نے دیکھی۔ ٹرین روکتے ہیں کہ جنگ کے بحران سے جان بچا کر بھاگنے والے پناہ گزینوں میں سے سیاہ فاموں کو سفید فاموں سے الگ کریں اور ٹرین سے نیچے اتار دیں۔ #یوکرین
امام خامنہ ای
21 مارچ 2022
...
آپ افغانستان کے واقعات اور امریکیوں کے باہر نکلنے کے طریقے پر نظر ڈالئے۔ پہلے تو بیس سال تک افغانستان میں رہے، اس مظلوم مسلم ملک میں کیا کچھ کیا؟! پھر کس طرح باہر نکلے؟ عوام کے لئے مشکلات کھڑی کر دیں اور اب ملت افغانستان کا پیسہ اسے لوٹانے پر آمادہ نہیں ہیں۔
امام خامنہ ای
21 مارچ 2022
...