زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
میں عید نوروز، نئے سال، نئي قدرت، نئے دن اور نئے دور کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں

میں عید نوروز، نئے سال، نئي قدرت، نئے دن اور نئے دور کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں

  میں عید نوروز، نئے سال، نئي قدرت، نئے دن اور نئے دور کے آغاز ‏کی، جو اس سال امام زمانہ علیہ السلام کے ایام ولادت سے متصل ‏ہے، مبارکباد پیش کرتا ہوں عظیم ملت ایران اور ہمدلی و مماثلت ‏رکھنے والی تمام قوموں کو۔ ‏ امام خامنہ ای ‏ ‏20 مارچ 2020 ...
انتظار کے لئے ضروری ہے عمل کیا جائے، اصلاح کی جائے۔

انتظار کے لئے ضروری ہے عمل کیا جائے، اصلاح کی جائے۔

 ہمیں اپنی اصلاح کرنا چاہئے، ہمیں ‏ان چیزوں پر عمل پیرا ‏ہونا چاہئے جو امام کو مسرور کریں۔ جب ہم اس انداز سے عمل کریں گے اور اپنی ذات میں اصلاح ‏کریں گے تو یقینا انفرادی ‏سرگرمیوں پر اکتفا نہیں کریں گے، بلکہ سماج کی سطح پر، ملک کی سطح پر، عالمی سطح پر بھی ‏ہمیں کچھ فرائض پورے ‏کرنے ہوں گے۔ ‏ ...
انتظار کا کیا مطلب ہے؟

انتظار کا کیا مطلب ہے؟

ہمیں انتظار پر مامور کیا گيا ہے، انتظار کا کیا مطلب ہے؟ انتظار کا مطلب ہے چوکنا رہنا۔ عسکری زبان ‏میں ایک اصطلاح ‏رائج ہے؛ ہائی الرٹ رہنا۔ اگر آپ کے امام جو ساری دنیا میں عدل و انصاف قائم کرنے کے لئے تشریف لائیں ‏گے، آج ظہور ‏فرمائیں تو ہمیں اور آپ کو اس کے لئے الرٹ رہنا چاہئے۔ انتظار کا یہی مفہوم ہے۔
آقا کا نام اور ذکر ہمیشہ ہمیں یہ یاددہانی کراتا ہے کہ اس تاریک رات کے اختتام پر حق و انصاف کے سورج کا ‏طلوع یقینی ہے۔

آقا کا نام اور ذکر ہمیشہ ہمیں یہ یاددہانی کراتا ہے کہ اس تاریک رات کے اختتام پر حق و انصاف کے سورج کا ‏طلوع یقینی ہے۔

بہت ‏سے انسان کبھی کبھی جب مظالم کے گھٹاٹوپ بادلوں کو دیکھتے ہیں تو مایوس ہونے لگتے ‏ہیں۔ امام زمانہ علیہ ‏السلام کی یاد اس بات کی علامت ہے کہ خورشید یقینا طلوع ہوگا اور اجالا پھیل جائے گا۔ ‏ امام خامنہ ای ‏ ‏10 مئی 2017‏ ...
شب نیمہ شعبان عیدوں کی رات

شب نیمہ شعبان عیدوں کی رات

بے شک ایک برترین اور ممتاز ترین دعا حضرت امام زمانہ علیہ السلام کے ظہور کی دعا ہے۔ ...
امام زمانہ علیہ ‏السلام پر توجہ مرکوز کرنا در حقیقت خداوند عالم کی بارگاہ میں اظہار عقیدت و بندگی ہے

امام زمانہ علیہ ‏السلام پر توجہ مرکوز کرنا در حقیقت خداوند عالم کی بارگاہ میں اظہار عقیدت و بندگی ہے

امام ‏زمانہ علیہ ‏السلام کی جانب اپنا ذہن مرکوز کرتے ہیں، توسل کرتے ہیں، حضرت کی بارگاہ میں اظہار خاکساری کرتے ہیں تو ‏اس لئے کہ ‏ہمارا یہ اظہار خاکساری پروردگار عالم کی بارگاہ میں پہنچے اور ہمارا یہ عمل خداوند عالم کی بارگاہ میں اظہار ‏بندگی شمار ‏ہو۔ امام خامنہ ای ‏ ‏10 مئی 2017‏ ...
کاروان بشریت کی آخری منزل

کاروان بشریت کی آخری منزل

کاروان انسانی کے سفر کے نقطہ اختتام کے بارے میں ادیان الہیہ کا عقیدہ اور نظریہ بڑا امید بخش ہے۔واقعی انتظار کا یہ جذبہ، اسلامی معاشرے کے لئے امید کا بہت اہم دریچہ ہے۔ خود یہ انتظار اپنی جگہ کسی گشائش سے کم نہیں ہے، یہ اپنے آپ میں امید بخش اور حوصلہ افزا ہے۔
ماہ شعبان کی ایک عظیم خصوصیت

ماہ شعبان کی ایک عظیم خصوصیت

ماہ شعبان کی ایک عظیم خصوصیت اس مہینے کا محور عالم امکان حضرت بقیۃ اللہ العظمی امام مہدی عجل اللہ تعالی ‏فرجہ ‏الشریف کے یوم ولادت با سعادت سے مزین ہونا ہے۔ ‏