زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
جاوداں سرمایہ

جاوداں سرمایہ

سید حسن نصر اللہ عالم اسلام کے لیے ایک عظیم سرمایہ تھے، نہ صرف تشیع کے لیے، نہ صرف لبنان کے لیے، البتہ یہ سرمایہ ضائع نہیں ہوا ہے، یہ باقی ہے۔
ایران کو افزودگي سے روکنے کی بات کرنے والا قوم سے تھپڑ کھائے گا

ایران کو افزودگي سے روکنے کی بات کرنے والا قوم سے تھپڑ کھائے گا

امریکی فریق کہتا ہے کہ آپ کو یورینیم افزودگی بالکل نہیں کرنی چاہیے۔ مطلب؟ اس کا مطلب ہے کہ اس عظیم کامیابی کو جو ہمارے ملک نے اتنی محنت سے حاصل کی ہے، تم اسے تباہ کر دو! ایرانی قوم ایسی بات کہنے والے کے منہ پر طمانچہ مارے گی اور اس بات کو قبول نہیں کرے گی۔
اسلامی گھرانہ: گھر کا سکون سعادت کی راہ ہموار کرتا ہے

اسلامی گھرانہ: گھر کا سکون سعادت کی راہ ہموار کرتا ہے

زندگی کا میدان جدوجہد کا میدان ہے، جہاں انسان مستقل طور پر ایک طرح کے اضطراب سے دوچار رہتا ہے۔ اگر یہ آرام و سکون صحیح طریقے سے میسر آجائے تو زندگی کامرانیوں کا مخزن بن جاتی ہے۔ بیوی خود کو خوش قسمت محسوس کرتی ہے، بچے جو اس گھر میں پیدا ہوتے ہیں اور پرورش پاتے ہیں، کسی گرہ میں الجھے بغیر پروان چڑھتے ہیں اور کامیاب و کامراں رہتے ہیں یعنی اس لحاظ سے پورے گھر کی سعادت و کامرانی کی راہ ہموار ہو جاتی ہے ۔ امام خامنہ ای 22 جولائی 1997
ایران دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا

ایران دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا

وہ چاہتے تھے کہ دباؤ میں ایران، یہ کام کرنا چھوڑ دے لیکن ہم نہیں جھکے اور آگے بھی نہیں جھکیں گے۔ ہم اس معاملے میں اور کسی بھی دوسرے معاملے میں دباؤ کے سامنے جھکے ہیں نہ جھکیں گے۔
دھمکی آمیز مذاکرات کو کوئی بھی باوقار قوم تسلیم نہیں کرے گی

دھمکی آمیز مذاکرات کو کوئی بھی باوقار قوم تسلیم نہیں کرے گی

کوئي بھی باوقار قوم دھمکی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات انجام نہیں دیتی، کوئي بھی عقلمند سیاستداں بھی اس کی حمایت نہیں کرتا۔
امریکا سے مذاکرات کا ٹرمپ کو تو فائدہ ہے، ایران کو نہیں

امریکا سے مذاکرات کا ٹرمپ کو تو فائدہ ہے، ایران کو نہیں

یہ مذاکرات امریکا کے موجودہ صدر کے لیے فائدہ مند ہیں۔ وہ اور پھول جائے گا، کہے گا کہ میں نے ایران کو دھمکی دی اور میں نے اسے مذاکرات کی میز پر بٹھایا۔ تاہم ہمارے لیے یہ پوری طرح نقصان ہے اور اس میں ہمارے لیے کوئي فائدہ نہیں ہے۔
دھمکی دینے والے سے مذاکرات، قوم کے وقار کو پامال کرنا ہے

دھمکی دینے والے سے مذاکرات، قوم کے وقار کو پامال کرنا ہے

اگر آپ فریق مقابل سے مذاکرات کریں اور جو کچھ وہ چاہے اسے مان لیں تو یہ جھک جانا، ملک کی کمزوری اور ایک قوم کے وقار کو پامال کرنا ہے۔ اس فریق سے مذاکرات نہیں کیے جا سکتے، اطمینان اور اعتماد کے ساتھ بیٹھ کر بات نہیں کی جا سکتی۔
امریکا سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، نقصان ضرور ہے

امریکا سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، نقصان ضرور ہے

امریکی حکومت سے مذاکرات سے، اول تو یہ کہ ہمارے قومی مفادات کی کوئی مدد نہیں ہوگی بلکہ اس کے بالکل برخلاف، اس سے کئی نقصانات ضرور ہوں گے۔
ایرانی قوم، یورینیم افزودگی کے اپنے کارنامے کو نہیں چھوڑے گی

ایرانی قوم، یورینیم افزودگی کے اپنے کارنامے کو نہیں چھوڑے گی

بہت واضح ہے کہ ایرانی قوم جیسی کوئی غیور قوم یہ بات کہنے والے کے منہ پر تھپڑ رسید کرے گی اور اس بات کو تسلیم نہیں کرے گی۔
درس اخلاق: گناہ کا انجام گمراہی ہے

درس اخلاق: گناہ کا انجام گمراہی ہے

زیادہ تر گمراہیاں جو پائی جاتی ہیں یا تو اُن گناہوں کے سبب ہوتی ہیں جو ہم سے سرزد ہوتے ہیں یا پھر ان بری عادتوں کے سبب ہوتی ہیں جو ہمارے وجود میں ہیں۔گناہ کا انجام گمراہی ہے مگر یہ کہ توبہ کا نور انسان کے دل میں جلوہ گر ہوجائے۔ بری عادتیں زیادہ تر ان گزشتہ گناہوں کا نتیجہ ہیں جو انسان کو گمراہی میں ڈال دیتی ہیں۔ اگر ہمارے وجود میں حسد اتنی گہرائیوں تک اپنی جڑیں پھیلائے ہوئے ہو کہ اس کے سبب ہم اچھائی کو برائی سمجھنے لگیں اور ایک نمایاں حقیقت کو کسی جگہ قبول کرنے پر تیار نہ ہوں، تو انسان کو سمجھ لینا چاہیے کہ گمراہ کردینے والی خطرناک عادتیں ہمارے اندر گھر کر چکی ہیں۔ امام خامنہ ای 3 فروری 1995