زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
ملک، خطے اور عالمی سطح کے اہم موضوعات پر رہبر انقلاب کا خطاب

ملک، خطے اور عالمی سطح کے اہم موضوعات پر رہبر انقلاب کا خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے منگل 23 ستمبر 2025 کو ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے ملک، خطے اور عالمی سطح کے کچھ اہم مسائل کے سلسلے میں گفتگو کی۔
منصفانہ امن

منصفانہ امن

عالمی یوم امن (21 ستمبر) کی مناسبت سے، 'انصاف' سے 'امن' کے باہمی رابطے اور اقوام کے لیے اس عملی جامہ پہنانے کے طریقۂ کار کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کا نظریہ۔
ایک قوم، دو مقدس دفاع، ایک جیسا دشمن، ایک جیسا نتیجہ

ایک قوم، دو مقدس دفاع، ایک جیسا دشمن، ایک جیسا نتیجہ

دونوں مقدس دفاع کا نتیجہ ایرانی قوم اور اسلامی جمہوریہ کی فتح تھی۔
قرآن کی روشنی میں: خدا کے سامنے غرور ایک دائمی مصیبت میں گرفتاری

قرآن کی روشنی میں: خدا کے سامنے غرور ایک دائمی مصیبت میں گرفتاری

خدا کے سامنے غرور، بے جا طور پر خدا سے امید باندھنے اور میدان عمل میں کوئی اچھا کام کیے بغیر خدا سے جزا طلب کرنے کے مترادف ہے۔ خدا کے سامنے غرور وہی بلا ہے جو بنی اسرائیل پر نازل ہوئی تھی۔ خداوند عالم نے اس کے بارے ہیں فرمایا ہے: اور بنی اسرائيل پر ذلت و خواری اور افلاس و ناداری مسلط ہوگئی اور وہ الہی قہر و غضب میں گرفتار ہوگئے۔ (سورۂ بقرہ، آيت 61) ہمیں چاہیے کہ خود کو، اپنے دلوں کو اور اپنی روحوں کو پاک کریں اور اپنی معنوی طہارت کی فکر کریں، یقینا اس کی راہیں کھلی ہوئی ہیں، یہی پنج وقتہ نمازیں، یہی دعا کے وسائل، یہی نوافل اور نماز شب، یہ ساری چیز تہذیب نفس کی راہیں ہیں۔ امام خامنہ ای 19 جون 2006
اسلامی گھرانہ: خاندان کی حفاظت ایک فریضہ ہے

اسلامی گھرانہ: خاندان کی حفاظت ایک فریضہ ہے

عدل و انصاف صرف معیشت سے مختص نہیں ہے۔ تمام امور میں انسان کا فریضہ ہے کہ وہ خداوند عالم سے منصفانہ رویے کی درخواست کرے۔ انسان خود بھی عدل سے کام لے، اپنے قرابتداروں کے ساتھ بھی عدل و انصاف سے پیش آئے اور اپنے بیوی بچوں کے ساتھ بھی عدل و انصاف سے کام لے۔ بعض اوقات ذمہ دار حکام کو دیکھا ہے کہ کام میں اس قدر غرق ہوجاتے ہیں کہ انھیں اپنے بیوی بچوں کی بھی یاد نہیں رہ جاتی۔ اس سے نقصانات بھی ہوتے ہیں، ایسا نہیں ہے کہ میں یہ بات کسی کی خوشامد میں کہہ رہا ہوں! یہ ایک ذمہ داری ہے کہ انسان اپنی بیوی، اپنے بچوں، اپنے گھر والوں اور خاندانی ڈھانچے کی حفاظت کرے۔ امام خامنہ ای 9 ستمبر 2009
خود کو آمادہ کرنا، انتظار کا لازمہ

خود کو آمادہ کرنا، انتظار کا لازمہ

     جنھیں یقین کامل ہے کہ اس طرح کا مستقبل آنے والا ہے تو انھیں چاہیے کہ خود کو آمادہ کریں، منتظر رہیں اور کوشش کرتے رہیں۔
درس اخلاق: مشکلات کے وقت الہی نعمتوں کو یاد کیجیے

درس اخلاق: مشکلات کے وقت الہی نعمتوں کو یاد کیجیے

جب کوئي مشکل پیش آتی ہے تو ہم بھول جاتے ہیں کہ خداوند متعال نے ہماری سیکڑوں مشکلوں کو حل کیا ہے، یہ بھی ویسی ہی ایک مشکل ہے (اس کی) کیا اہمیت ہے؟ (یہ بھی حل ہو جائے گی۔) الہی نعمتوں کو یاد کیجیے، جیسے ہی ایک پتھر راستے میں آتا ہے تو ہم بھول جاتے ہیں کہ ہمارے سامنے بڑی بڑی چٹانیں تھیں جو برطرف ہو گئيں، اللہ نے انھیں برطرف کر دیا۔ ہم یہ بھول جاتے ہیں اور شک و شبہے میں پڑجاتے ہیں، تساہلی کا شکار ہو جاتے ہیں، مایوس ہو جاتے ہیں۔ یہ سب مہلک بیماریاں ہیں، ان بیماریوں کی طرف سے خبردار رہنا چاہیے۔ امام خامنہ ای 17 اگست 2023
فلسطین کا دشمن، انسانیت کا دشمن ہے

فلسطین کا دشمن، انسانیت کا دشمن ہے

فلسطین کا دشمن، انسانیت کا دشمن ہے۔ امام خامنہ ای 1  نومبر 2023 غزہ اور فلسطین کے مظلوم اور نہتے عوام کی حمایت میں سویں ہفتہ وار ریلی، آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں منعقد ہوئی۔
بغداد بک فیسٹول میں

بغداد بک فیسٹول میں "فلسطین کا ریفرنڈم" کتاب کی رسم اجرا

اتوار 14 ستمبر کو دارالحکومت بغداد میں منعقد ہونے والے بک فیسٹول میں مسئلۂ فلسطین کے حل کے سلسلے میں رہبر انقلاب کے نظریات پر مشتمل کتاب "فلسطین کا ریفرنڈم" کے عربی ترجمے کی رسم اجراء عمل میں آئی جس میں عراق اور فلسطین کی متعدد اہم شخصیات موجود تھیں۔
ریفرنڈم؛ مسئلۂ فلسطین کا واحد حل

ریفرنڈم؛ مسئلۂ فلسطین کا واحد حل

فلسطینی قوم کی ہمہ گیر جدوجہد تب تک جاری رہنی چاہیے جب تک وہ لوگ، جنھوں نے فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے، فلسطینی قوم کی رائے کے سامنے جھک نہ جائيں۔