زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
درس اخلاق: کسی کی مخالفت میں اس پر ظلم نہ ہو!

درس اخلاق: کسی کی مخالفت میں اس پر ظلم نہ ہو!

میں اپنے عزیز جوانوں سے، امام (خمینی) کے عاشق ان تمام مومن و انقلابی جوانوں سے عرض کرنا چاہتا ہوں کہ ہم جو بولتے اور لکھتے ہیں یا جو قدم اٹھاتے ہیں ان میں اس بات کا پورا پاس و لحاظ رکھیں کہ کسی شخص کی مخالفت ہم کو اس کی نسبت حق سے تجاوز کر جانے پر نہ ابھارے، ہم زیادتی پر نہ اتر آئیں اور ظلم نہ کر بیٹھیں، نہیں، ظلم نہیں کرنا چاہیے۔ امام خامنہ ای 4 جون 2020
قرآن کی روشنی میں: پرامید رہنا، خود فریبی نہیں ہے

قرآن کی روشنی میں: پرامید رہنا، خود فریبی نہیں ہے

بعض لوگ سوچتے ہیں کہ پرامید ہونا، اپنی کمزوریوں کو چھپانا ہے، خود کو دھوکا دیا ہے، نہیں، کمزوریوں کو بھی بیان کرنا چاہیے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن کمزوریاں بیان کرنے کے ساتھ ہی ساتھ پرامید رہنا بھی ضروری ہے تاکہ ایک روشن مستقبل کی امید باقی رہے۔ ہمیں آج یہ آیت پیش نظر رکھنی چاہیے: کمزور نہ پڑنا اور غمگین نہ ہونا کہ تم لوگ بلندترین افراد ہو اگر تم صاحبان ایمان ہو۔ (سورۂ آل عمران، آیت 139) آپ کا ایمان آپ کی بلندی و برتری کا ضامن ہے۔ امام خامنہ ای 21 مارچ 2023
مکہ سے غزہ کے لیے

مکہ سے غزہ کے لیے

حجاج کرام کے نام رہبر انقلاب کے پیغام (4 جون 2025) پر ایک نظر
مسلمان، قرآن کی آواز پر عمل کریں

مسلمان، قرآن کی آواز پر عمل کریں

امریکا، صیہونی حکومت کے جرائم کا یقینی شریک ہے، اس خطے میں اور دیگر اسلامی علاقوں میں امریکا سے وابستہ لوگ، مظلوم کے دفاع کے سلسلے میں قرآن مجید کی آواز سنیں اور امریکا کی سامراجی حکومت کو اس ظالمانہ رویے کو روکنے پر مجبور کریں۔ رہبر انقلاب کے پیغام حج سے اقتباس
مسلم حکومتیں، صیہونی حکومت کی امداد رسانی کی تمام راہوں کو بند کر دیں

مسلم حکومتیں، صیہونی حکومت کی امداد رسانی کی تمام راہوں کو بند کر دیں

مسلم حکومتوں کو صیہونی حکومت کی امداد رسانی کی تمام راہوں کو بند کر دینا چاہیے اور اس مجرم کو غزہ میں اپنی بے رحمانہ کارروائی جاری رکھنے سے باز رکھنا چاہیے۔ حج میں برائت کا اعلان، اس راہ میں ایک قدم ہے۔ رہبر انقلاب کے پیغام حج 2025 سے اقتباس
اسلامی گھرانہ: گھر، زنانہ خدمات کا اہم ترین حصہ

اسلامی گھرانہ: گھر، زنانہ خدمات کا اہم ترین حصہ

گھر، جسم و روح کی آسائش کا بہترین ماحول ہے، جسم و روح کی تھکن دور کرنے کا بہترین مرکز ہے، عشق و اخلاص کی حقیقی ترین فضا ہے، کسی بھی ماحول میں گھر کی طرح کا عشق و اخلاص قابل تصور نہیں ہے اور نہ ہی اس کا کوئی وجود پایا جاتا ہے۔ گھریلو عورتوں نے، عظیم ترین خدمات انجام دی ہیں۔ جن خواتین نے گھریلو خدمات اور خانہ داری کو ترجیح دی ہے ان کی خدمات کی قدردانی ضروری ہے۔ اگرچہ گھر سے باہر کی خدمات بھی خواتین کے ذمے رہی ہیں اور رہیں گی لیکن گھر، زنانہ خدمات کا اہم ترین حصہ ہے۔ امام خامنہ ای 3  فروری 2021
مہدویت: ہر پہلو سے عوامی حکومت

مہدویت: ہر پہلو سے عوامی حکومت

ایک اور اہم بات جو قابل ذکر ہے وہ یہ ہے کہ امام زمانہ علیہ السلام کی حکومت ہر پہلو سے عوامی حکومت ہوگی۔ عوامی حکومت سے کیا مراد ہے؟ مطلب یہ کہ وہ عوام کے ایمان، ارادے اور طاقت پر منحصر ہے۔ امام زمانہ صرف دنیا میں عدل قائم نہیں کریں گے، امام زمانہ خود عوام کے مومنین میں سے ہیں اور ان پر بھروسہ کر کے پوری دنیا میں عدل الٰہی کی بنیاد ڈالیں گے اور ایک سو فیصد عوامی حکومت تشکیل دیں گے۔ لیکن یہ عوامی حکومت، دنیا میں موجود تمام حکومتوں سے مختلف ہوگی۔ امام زمانہ علیہ السلام کی جمہوریت؛ یعنی دینی (اور اسلامی) جمہوریت؛ موجودہ طریقے سے بالکل مختلف۔ امام خامنہ ای 22 اکتوبر 2002
حجاج کرام کی جانب سے فلسطین کی حمایت

حجاج کرام کی جانب سے فلسطین کی حمایت

آپ با سعادت حجاج، خداوند متعال سے ظالم صیہونیوں اور ان کے حامیوں پر فتح کی دعا کیجیے۔ رہبر انقلاب کے پیغام حج 2025 سے اقتباس
غزہ کے انسانی المیے کے سامنے کسے کھڑا ہونا چاہیے؟

غزہ کے انسانی المیے کے سامنے کسے کھڑا ہونا چاہیے؟

فلسطین پر قابض مجرم صیہونی گینگ نے ناقابل یقین درندگي اور عدیم المثال بے رحمی اور شر انگيزی کے ساتھ غزہ کے المیے کو ایک ناقابل یقین حد تک پہنچا دیا ہے۔ اس انسانی المیے کے سامنے کسے کھڑا ہونا چاہیے؟ بلاشبہ یہ فریضہ سب سے پہلے اسلامی حکومتوں پر عائد ہوتا ہے اور پھر اقوام پر جو اپنی حکومتوں سے اس فریضے کی انجام دہی کا مطالبہ کریں۔  امام خامنہ ای کے پیغام حج سے اقتباس 30 مئی 2025
رمی جمرات یعنی شیطان جہاں بھی نظر آئے اسے کچل دو

رمی جمرات یعنی شیطان جہاں بھی نظر آئے اسے کچل دو

رَمی جمرات (کنکریاں مارنا) یعنی شیطان کو مارو، جہاں بھی ہو، جیسے بھی ہو، جہاں کہیں بھی شیطان نظر آئے، شیطان کو کچل دو، شیطان کو پہچانو اور اسے مار دو۔ امام خامنہ ای 4 مئی 2025