زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
پاکستان کے وزیر اعظم جناب شہباز شریف نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔

پاکستان کے وزیر اعظم جناب شہباز شریف نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ہمراہ آئے وفد کے ساتھ آج پیر 26 مئی 2025 کی شام رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
شرافت مندانہ جدوجہد، مزاحمتی محاذ کا ایک نیا حصہ

شرافت مندانہ جدوجہد، مزاحمتی محاذ کا ایک نیا حصہ

اس وقت آپ نے مزاحمتی محاذ کا ایک حصہ تشکیل دیا ہے اور اپنی حکومت کے بے رحمانہ دباؤ کے باوجود، جو کھل کر غاصب اور بے رحم صیہونی حکومت کا دفاع کر رہی ہے، ایک شرافت مندانہ جدوجہد شروع کی ہے۔ امریکی اسٹوڈنٹس کے نام امام خامنہ ای کے خط کا ایک حصہ 25 مئی 2024
احرام کا سبق، اللہ کے  سامنے سب کا یکساں ہونا ہے

احرام کا سبق، اللہ کے  سامنے سب کا یکساں ہونا ہے

احرام خدائے متعال کے سامنے عاجزی کا اظہار ہے، زندگی کے مختلف لباسوں، زیوروں اور آرائشوں کو ایک سادہ کپڑے میں بدل دینا۔ یہ کام حج میں موجود دنیا کا سب سے امیر شخص بھی کرے گا اور سب سے غریب فرد بھی، ان میں کوئی فرق نہیں۔ قانون یہی ہے: خدا کے سامنے تمام انسانوں کو یکساں کر دینا۔
قرآن کی روشنی میں: دشمن کے پروپیگنڈوں کا مقصد قوم کے عزم کو کمزور کرنا ہے

قرآن کی روشنی میں: دشمن کے پروپیگنڈوں کا مقصد قوم کے عزم کو کمزور کرنا ہے

ہائبرڈ جنگ میں فوجی حملے نہیں کیے جاتے بلکہ مذہبی اور سیاسی اعتقادات پر حملے ہوتے ہیں، یہ جو سورۂ "النَّاس" میں کہتے ہیں: اے اللہ میں تجھ سے پناہ چاہتا ہوں بار بار وسوسہ ڈالنے والے، بار بار پسپا ہونے والے کے شر سے۔ جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے۔ خواہ وہ جِنوں میں سے ہوں یا انسانوں میں سے۔ اس میں "خَنّاس" یہی غیر ملکی پروپگنڈہ مشینریاں اور ان کی باتوں کو دہرانے والے اندرونی عناصر، وسوسے پیدا کرتے ہیں کہ حقائق کو الٹ پلٹ کر دکھائیں اور ان کا مقصد ایک قوم کے عزم کو کمزور کردینا ہے۔ ان کا ہدف قوم کی امیدوں اور آرزوؤں کو کچل دینا ہے۔ امام خامنہ ای 21 مارچ 2023
شکست خوردہ ماڈل

شکست خوردہ ماڈل

امریکی صدر عرب ممالک کو ایک ماڈل پیش کرتے ہیں۔ یقیناً یہ ماڈل ناکام ہو چکا ہے۔ خطے کے عوام کی کوششوں سے امریکا کو اس علاقے سے نکلنا ہوگا، اور وہ نکلے گا بھی۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امن کے لیے طاقت کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امن کے لیے طاقت کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امن کے لیے طاقت کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ امام خامنہ ای 17 مئی 2025
اسلامی گھرانہ: زندگی میں سکون، سادہ زندگی کا نتیجہ

اسلامی گھرانہ: زندگی میں سکون، سادہ زندگی کا نتیجہ

افراد اور خاندانوں کی سعادت کے اسباب میں سے ایک یہ ہے کہ فضول کی چیزوں کی پابندی، عیش و عشرت کی کثرت اور ضرورت سے زیادہ مادی امور سے آراستہ زندگی سے دوررہا جائے یا کم سے کم ان چیزوں کو زندگی کا اصل حصہ شمار نہ کریں، انھیں ایک ذیلی اور غیر ضروری چیز سمجھیں، زندگی کو شروع سے ہی سادہ و آسان بنائیں اور زندگی اور گھر کا ماحول قابل قبول اور قابل تحمل قرار دیں۔ سادگی، آرام و سکون سے منافات نہیں رکھتی بلکہ آرام و سکون بھی بنیادی طور پر سادہ زندگی گزارنے سے ہی میسر ہوتا ہے۔ امام خامنہ ای 9 جولائی 1998
مہدویت: امام زمانہ دیکھ رہے ہیں

مہدویت: امام زمانہ دیکھ رہے ہیں

امام زمانہ نگہبان ہیں اور دیکھ رہے ہیں اور وہ ہر اس چیز پر جس میں ہمارے ایمان کے راسخ ہونے کی علامت پائی جاتی ہے خوش ہوتے ہیں۔ اور اگر خدا نخواستہ ہم اس کے برخلاف کرتے ہیں تو امام زمانہ کو ناخوش کرتے ہیں، دیکھیے یہ کتنا عظیم سبب ہے۔ امام خامنہ ای 20/10/2005
شہید رئیسی کی جانب سے اقوام متحدہ میں قرآن کی عظمت کا بیان

شہید رئیسی کی جانب سے اقوام متحدہ میں قرآن کی عظمت کا بیان

یہ کہ صدر شہید رئیسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرآن ہاتھ میں اٹھائيں یا شہید سلیمانی کی تصویر اپنے ہاتھ میں لیں، یہ قوم کے لیے شرف ہے۔ امام خامنہ ای 20 مئي 2025
درس اخلاق: مصالحت، پرہیزگاروں کی نشانی

درس اخلاق: مصالحت، پرہیزگاروں کی نشانی

دعائے مکارم اخلاق میں ایک جملہ ہے جس میں ہم خداوند متعال سے التجا کرتے ہیں کہ "پروردگار! مجھے صالحین کے زیور سے مزین کر دے اور پرہیزگاروں کے لباس سے آراستہ کردے۔" تو یہ پرہیزگاروں کا لباس کیا ہے؟ اس وقت یہ دلچسپ شرح دیکھنے کو ملتی ہے: پرہیزگاروں کا لباس، عدل و انصاف قائم کرنا ہے، اور غصے کو پی جانا ہے، آپس میں آگ بھڑکانے، اِدھر کی اُدھر لگانے، اِن کو اُن کا دشمن بنانے اور اِن کے اُن کے راز برملا کرنے کے بجائے آپس میں اصلاح کریں، مومن بھائیوں کے درمیان، برادران اسلامی کے درمیان مصالحت اور اخوت پیدا کریں، یہ سب تقویٰ ہے۔ امام خامنہ ای 18 اگست 2010