زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
ایران کو یورینیم افزودگی کی اجازت نہ دینے کی بات امریکا کی اوقات سے زیادہ ہے

ایران کو یورینیم افزودگی کی اجازت نہ دینے کی بات امریکا کی اوقات سے زیادہ ہے

امریکی فریق جو ان بالواسطہ مذاکرات میں گفتگو کرتے ہیں، بات کرتے ہیں، کوشش کریں کہ فضول باتیں نہ کریں۔ یہ کہ وہ کہیں کہ ہم ایران کو یورینیم کی افزودگي کی اجازت نہیں دیں گے، اوقات سے بڑھ کر بات کرنا ہے۔
شہید رئیسی اور شہدائے خدمت کی برسی کے پروگرام میں رہبر انقلاب کی شرکت

شہید رئیسی اور شہدائے خدمت کی برسی کے پروگرام میں رہبر انقلاب کی شرکت

آج منگل 20 مئی 2025 کی صبح حسینیۂ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگي میں شہید صدر سید ابراہیم رئیسی اور شہدائے خدمت کی پہلی برسی کا پروگرام منعقد ہوا جس میں ان شہداء کے علاوہ کچھ دیگر شہداء کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
صدر رئیسی نے اپنے پہلے ہی انٹرویو میں امریکا سے مذاکرات سے انکار کر دیا

صدر رئیسی نے اپنے پہلے ہی انٹرویو میں امریکا سے مذاکرات سے انکار کر دیا

صدر بننے کے بعد شہید رئیسی نے جو پہلا انٹرویو دیا تھا اس میں رپورٹر نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ امریکا سے مذاکرات کریں گے؟ انھوں نے صاف کہا کہ نہیں۔ انھوں نے کہا: "نہیں" بغیر کسی ابہام کے، اور انھوں نے مذاکرات نہیں کیے۔
قرآن کی روشنی میں: اختلاف، امت اسلامیہ کے اتحاد کی نعمت کو ختم نہ کر دے

قرآن کی روشنی میں: اختلاف، امت اسلامیہ کے اتحاد کی نعمت کو ختم نہ کر دے

آج ہماری مشکل تفرقہ آرائی ہے جبکہ قرآن نے تفرقہ آرائی سے منع کیا ہے، (اے صاحبان ایمان!) ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جنھوں نے تفرقہ پھیلایا اور اختلاف کیا۔ (سورۂ آل عمران، آیت 105) اس کے باوجود، ملت اسلامیہ اور امت اسلامی تفرقہ کا شکار ہے، ٹھیک ہے مختلف عقائد پائے جاتے ہیں اور مختلف مذاہب کا وجود ہے، ذوق اور پسندیں مختلف ہیں، اچھا تو ہوا کریں ... یہ ذوق اور پسند کا اختلاف اس بات کا باعث نہ بنے کہ ہم امت اسلامیہ کے اتحاد کی عظیم نعمت سے محروم ہوجائیں۔ آج اگر امت اسلامیہ ، جس کی آبادی تقریبا دو ارب ہے، با ہم متحد و متفق ہوتی تو اسلامی ملکوں کو کہیں زیادہ خیر و فلاح کی نعمتیں ہاتھ آسکتی تھیں۔ امام خامنہ ای 22 اپریل 2023
ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امن کے لیے طاقت کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امن کے لیے طاقت کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امن کے لیے طاقت کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ امریکا نے کب، امن کے لیے طاقت کا استعمال کیا ہے؟ امام خامنہ ای 17 مئی 2025
اسلامی گھرانہ: میاں بیوی کو ایک دوسرے کی توہین کا حق نہیں ہے

اسلامی گھرانہ: میاں بیوی کو ایک دوسرے کی توہین کا حق نہیں ہے

ظلم و ستم، امتیازی سلوک اور توہین و تحقیر ہر حال میں غلط ہے، اگر آپ دنیا کے اعلیٰ ترین مرد ہوں اور آپ کی بیوی، بالفرض تعلیم اور معلومات کے لحاظ سے ایک کم علم خاتون ہوں یا ایک نچلے خاندان اور طبقے سے تعلق رکھتی ہوں تب بھی آپ کو اپنی بیوی پر معمولی ترین ظلم اور اس کی اہانت کا حق نہیں ہے۔ بیوی بھی اسی طرح ہے، بعض اوقات ایک پڑھی لکھی لڑکی جو اعلی تعلیم یافتہ طبقے سے تعلق رکھتی ہے اور مثال کے طور پر ایک ادنیٰ طبقے کے مزدور سے شادی کرلیتی ہے تو وہ بھی شوہر کی توہین کا حق نہیں رکھتی، شوہر بہرحال اس کے لیے سہارا ہے، اس کو اس پر تکیہ کرنا چاہیے۔ امام خامنہ ای 12 مارچ 2000
امریکا کو خطے سے جانا ہوگا، صیہونی حکومت کا خاتمہ ہو کر رہے گا

امریکا کو خطے سے جانا ہوگا، صیہونی حکومت کا خاتمہ ہو کر رہے گا

خطے کی اقوام کے عزم سے امریکا کو اس علاقے سے جانا ہی ہوگا اور وہ جائے گا اور صیہونی حکومت کو، جو اس علاقے کے لئے خطرناک کینسر اور مہلک ناسور ہے، یقینی طور پر اکھاڑ پھینکنا چاہیے اور ایسا ہو کر رہے گا۔
یوم معلم کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی سے اساتذہ کی ملاقات

یوم معلم کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی سے اساتذہ کی ملاقات

ملک بھر سے بڑی تعداد میں آئے ٹیچروں نے یوم معلم کی مناسبت سے سنیچر 17 مئی 2025 کی صبح حسینیۂ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔
کون کہہ سکتا ہے کہ ان وحشیانہ مظالم اور خونریزی کے سامنے انسان پر کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی؟

کون کہہ سکتا ہے کہ ان وحشیانہ مظالم اور خونریزی کے سامنے انسان پر کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی؟

کون کہہ سکتا ہے کہ ان وحشیانہ مظالم اور خونریزی کے سامنے انسان پر کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی؟ کون یہ بات کر سکتا ہے؟ ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ امام خامنہ ای 12 مئی 2025
مہدویت: روز ظہور

مہدویت: روز ظہور

جس دن پتہ چل جائے گا کہ عالمی استکبار کی مادی قوتوں کے مقابل ایسی زمین فراہم ہے کہ افراد بشر اپنی حق بات پر ثابت قدم رہ سکتے ہیں، وہ وہی دن ہوگا جب عالم بشریت کو نجات دینے والا پروردگار کے فضل سے ظہور کرے گا اور اس کا پیغام تیار ہوگا اور اس دن ستمگر اور منہ زور قوتیں، حقیقت کو چھپانے کی جرات نہیں کرسکیں گی۔ امام خامنہ ای 24/11/1999