زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
 ہمیشہ زندگی کی مشکلات کے پہاڑوں کے درمیان چلتے رہیے

ہمیشہ زندگی کی مشکلات کے پہاڑوں کے درمیان چلتے رہیے

صفا و مروہ کے درمیان سعی ایک عبادت ہے لیکن اس کا ایک علامتی پیغام بھی ہے: زندگی کی مشکلات کے پہاڑوں کے درمیان مسلسل جدوجہد کیجیے، حرکت کیجیے۔
اسلامی گھرانہ: گھر میں عورت اور مرد کے حقوق کنبے  کی خوشحالی کے لیے ہیں

اسلامی گھرانہ: گھر میں عورت اور مرد کے حقوق کنبے  کی خوشحالی کے لیے ہیں

اسلام میں شادی کا طریقہ بقیہ ادیان اور بقیہ قوموں سے مختلف ہے، تمہیدی اقدامات کے اعتبار سے بھی اور اصل شادی نیز اس کے تسلسل اور بقا و دوام میں بھی انسان کی بھلائی کو پیش نظر رکھا گیا ہے، البتہ بقیہ ادیان کی شادیاں بھی ہماری نظر میں معتبر اور محترم ہیں، لیکن یہ طریقہ جو اسلام نے معین کیا ہے، ہم اس کو بہتر مانتے ہیں، مرد کے لیے کچھ حقوق ہیں، عورت کے لیے بھی کچھ حقوق ہیں، زندگی کے آداب اور طریقے ہیں۔ اسلام نے شادی کے لیے ایک روش اور طریقہ معین کیا ہے، بنیاد یہ ہے کہ خاندان پائیدار اور خوشحال رہے۔ امام خامنہ ای 8 اپریل 1998
مہدویت: پہلا سبق

مہدویت: پہلا سبق

پہلا عملی سبق یہ ہے کہ عالمی سطح پر ظلم کی بنیاد کا خاتمہ نہ صرف ممکن ہے بلکہ قطعی ہے۔ یہ بہت اہم بات ہے کہ انسانی نسلیں آج یہ تصور پیدا نہ کرلیں کہ عالمی ظلم کے مقابلے میں کوئی کام نہیں کیا جاسکتا، وہ چیز جو انسانوں کو عمل و اقدام کے ترغیب دلاتی اور آگے بڑھاتی ہے وہ امید کی قوت و توانائی ہے، مہدئ موعود کے ظہور کا عقیدہ دلوں کو نور امید سے سرشار کردیتا ہے۔ امام خامنہ ای 22/10/2002
شیطان کو پہچانو اور مار دو!

شیطان کو پہچانو اور مار دو!

یہ تمام عبادتی کام جو حج میں ہیں، ان میں سے ہر ایک کا ایک علامتی پہلو ہے۔ ہر عمل کسی نہ کسی انسانی پہلو کی طرف اشارہ کرتا ہے۔  جیسے رمی جمرات (یعنی)  شیطان کو مارو، جہاں بھی ہو، جیسے بھی ہو، جہاں کہیں بھی شیطان نظر آئے، شیطان کو کچل دو۔
اگر کوئی عہدیدار بدعنوانی میں ملوث ہو جائے تو اس کا نقصان اور خسارہ دگنا ہوتا ہے۔ اسی طرح اللہ کا عذاب بھی دگنا ہوتا ہے۔

اگر کوئی عہدیدار بدعنوانی میں ملوث ہو جائے تو اس کا نقصان اور خسارہ دگنا ہوتا ہے۔ اسی طرح اللہ کا عذاب بھی دگنا ہوتا ہے۔

اگر کوئی عہدیدار بدعنوانی میں ملوث ہو جائے تو اس کا نقصان اور خسارہ دگنا ہوتا ہے۔ اسی طرح اللہ کا عذاب بھی دگنا ہوتا ہے۔ امام خامنہ ای 28 مئی 2025
عہدیداران، عوام کے سامنے تحمل سے کام لیں

عہدیداران، عوام کے سامنے تحمل سے کام لیں

لوگوں سے گرمجوشی سے ملیے۔ عوام کے درمیان جائیے۔ ان کے اجتماعات میں شرکت کیجیے، ان کی باتیں سنیے، کبھی وہ تلخ باتیں کرتے ہیں، تحمل رکھیے۔ اس کے لیے مشق کی ضرورت ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی سے وزیر داخلہ اور گورنروں کی ملاقات

رہبر انقلاب اسلامی سے وزیر داخلہ اور گورنروں کی ملاقات

وزیر داخلہ اور صوبوں کے گورنروں نے بدھ کی دوپہر کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔
کبھی قربانی دینی ہوتی ہے!

کبھی قربانی دینی ہوتی ہے!

قربانی ایک علامتی پیغام رکھتی ہے کہ انسان کو کبھی اپنی عزیز ترین چیزوں کو بھی چھوڑ دینا چاہیے، قربان کر دینا چاہیے۔
درس اخلاق: باطن کی طہارت تقوے پر منحصر

درس اخلاق: باطن کی طہارت تقوے پر منحصر

خود اپنے آپ کو پاکیزہ بنانے کی کوشش کرنی چاہیے، خود اپنے آپ کی تطہیر کرنی چاہیے، باطنی طہارت کے بغیر کسی مرتبے تک نہیں پہنچا جاسکتا، باطن کی طہارت لازم ہے، باطن کی طہارت تقوے سے وابستہ ہے، پرہیزگاری سے وابستہ ہے۔ دائمی طور پر پرہیزگار رہیں، مستقل طور پر تہذیب نفس کا خیال رکھنا طہارت و پاکیزگی پیدا کردیتا ہے۔ امام خامنہ ای 30 مارچ 2016
غزہ میں جرائم رکوانے کے لیے ایران اور پاکستان کا مل کر مؤثر قدم اٹھانا ضروری

غزہ میں جرائم رکوانے کے لیے ایران اور پاکستان کا مل کر مؤثر قدم اٹھانا ضروری

غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کو رکوانے کے لیے ایران اور پاکستان کا مل کر مؤثر قدم اٹھانا ضروری ہے۔ امام خامنہ ای 26 مئی 2025