زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
رحمان اور رحیم کے معنی میں فرق

رحمان اور رحیم کے معنی میں فرق

رحمان اور رحیم، دونوں لفظ رحمت سے ماخوذ ہیں لیکن دونوں کے الگ الگ پہلو ہیں۔ رحمان، مبالغے کے لیے استعمال ہوتا ہے اور رحمت میں کثرت اور اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔ رحیم بھی رحمت سے ہی لیا گيا ہے لیکن صفت مشبہہ ہے یعنی صفت میں ثبات اور پائيداری کو ظاہر کرتا ہے۔ ہم ان دونوں الفاظ سے دو الگ الگ چیزیں سمجھتے ہیں: الرحمن سے ہم سمجھتے ہیں کہ خداوند عالم بہت زیادہ رحمت کا مالک ہے اور اس کی رحمت کا دائرہ بہت وسیع ہے۔ الرحیم سے ہم سمجھتے ہیں کہ خداوند عالم کی رحمت دائمی اور لگاتار ہے، یہ رحمت کبھی زائل نہیں ہوتی۔ امام خامنہ ای 13 مارچ 1991
قرآن علاج بھی بتاتا ہے اور راستہ بھی دکھاتا ہے

قرآن علاج بھی بتاتا ہے اور راستہ بھی دکھاتا ہے

اگر قرآن کی تلاوت صحیح طریقے سے کی جائے اور سنی جائے تو تمام بیماریاں دور ہو جائيں گي۔ قرآن ہمیں علاج بھی بتاتا ہے، اگر ہم صحیح طریقے سے توجہ دیں تو وہ ہمیں علاج بھی بتاتا ہے اور راستہ بھی دکھاتا ہے اور ہمارے اندر جذبہ بھی پیدا کرتا ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم کی اہمیت

بسم اللہ الرحمن الرحیم کی اہمیت

جب آپ اللہ کے نام سے کوئي کام شروع کرتے ہیں تو آپ یہ سمجھانا چاہتے ہیں کہ یہ کام اللہ کے لیے ہے، جس طرح سے کہ آپ سمجھاتے ہیں کہ اس کا انجام بھی خدا کے ہاتھ میں ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگي میں قرآن مجید سے انس کی محفل کا انعقاد

رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگي میں قرآن مجید سے انس کی محفل کا انعقاد

ماہ مبارک رمضان کے پہلے دن رہبر انقلاب کی موجودگي میں حسینیۂ امام خمینی میں قرآن مجید سے انس کی ایک محفل کا انعقاد ہوا جس میں ملک کے بعض ممتاز قاریوں، حافظوں اور قرآن کے نمایاں اساتذہ نے شرکت کی۔
اسلامی گھرانہ: عورتوں کو تمام میدانوں میں روز بہ روز ترقی کرنا چاہیے

اسلامی گھرانہ: عورتوں کو تمام میدانوں میں روز بہ روز ترقی کرنا چاہیے

اسلامی پہچان یہ ہے کہ عورت اپنی نسوانی خصوصیات اور پہچان کو باقی رکھتے ہوئے ترقی کے میدان میں آگے بڑھے۔ یعنی اپنی زنانہ پاکیزگی و تابندگی کی حفاظت و پاسبانی کرتے ہوئے معنوی اقدار و معیارات کے میدان میں پیش قدمی کرے، سیاسی اور معاشرتی مسائل میں بھی صبر و ثبات و استقامت دکھائے، دشمن اور دشمن کی راہ و روش کی شناخت میں روز بروز اضافہ کرے اور گھر کے اندر سکون و اطمینان کا ماحول پیدا کرنے میں ارتقا سے کام لے۔ امام خامنہ ای 20 ستمبر 2000
مہدویت: ظہور کا عقیدہ گھٹنے نہیں ٹیکنے دیتا

مہدویت: ظہور کا عقیدہ گھٹنے نہیں ٹیکنے دیتا

وہ قوم جس کے دل میں مستقبل، زندگي اور نصرت الہی کی امید کا سورج جگمگا رہا ہے، وہ کبھی بھی گھٹنے نہیں ٹیکے گی۔ یہ حضرت مہدی علیہ السلام کی معنویت پر عقیدے کی خصوصیت ہے۔ امام زمانہ پر عقیدہ، انسان کے باطن پر بھی، اس کی اجتماعی حرکت پر بھی اور اس کے حال و مستقبل پر بھی اس طرح کا عظیم اثر ڈالتا ہے۔ اس کی قدروقیمت کو سمجھنا چاہیے۔ امام خامنہ ای 1996/01/07
درس اخلاق: کہاں گناہ ہوا؟ یہ سمجھنا توبہ کا پہلا قدم

درس اخلاق: کہاں گناہ ہوا؟ یہ سمجھنا توبہ کا پہلا قدم

انابہ، یعنی اللہ کی طرف رجوع، خدا کی جانب بازگشت، یہ توبہ و انابہ قدرتی طور پر اپنا ایک خاص مفہوم رکھتا ہے۔ توبہ کا پہلا قدم یہ ہے کہ کام کے عیب کو سمجھیں، غور کریں کہ ہمارے کام میں کہاں مشکل ہے، ہم سے کہاں غلطی ہوئی ہے، ہم کہاں گناہ کر بیٹھے ہیں۔  کہاں قصور سرزد ہوا ہے؛ یہ کام ہم کو خود اپنی ذات سے شروع کرنا چاہیے۔ امام خامنہ ای 18 ستمبر 2008
رہبر کی پیشین گوئی کے مطابق انتفاضہ شروع ہو گیا

رہبر کی پیشین گوئی کے مطابق انتفاضہ شروع ہو گیا

 ابھی ایک مہینہ -کچھ کم یا کچھ زیادہ- کی مدت میرے ایران کے سفر اور رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کو نہیں گزری تھی کہ فلسطین کی تحریک انتفاضہ شعلہ ور ہو گئی۔  
اسرائیل سے سمجھوتے کی سازش، کامیاب نہیں ہوگی

اسرائیل سے سمجھوتے کی سازش، کامیاب نہیں ہوگی

ہم جب بھی رہبر انقلاب اسلامی کی خدمت میں پہنچتے اور خطے کے حالات کے بارے میں ان سے بات کرتے تھے، تو وہ مسکراتے تھے اور کہتے تھے کہ ہمیں مزاحمت کی راہ کو جاری رکھنا ہوگا اور ان  شاء اللہ سمجھوتے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔
قرآن کی روشنی میں: الہی وعدے پر اطمینان تمام کاموں کی بنیاد

قرآن کی روشنی میں: الہی وعدے پر اطمینان تمام کاموں کی بنیاد

اللہ کی قوت و قدرت پر توجہ اور الہی وعدوں کی سچائی پر یقین تمام کاموں کی بنیاد ہے یعنی الہی وعدوں پر اطمینان رکھیں۔ اللہ نے فرمایا ہے: اور ہمارے عہد کو پورا کرو ہم تمھارے عہد کو پورا کریں گے۔ (سورۂ بقرہ، آيت 40) خدا کی راہ میں قدم بڑھاؤ، خداوند متعال مدد کرتا ہے، اب یہ صرف اللہ کا ایک وعدہ نہیں ہے۔ ہم اگر دیر سے یقین کرنے والوں میں ہوں، ان لوگوں میں ہوں جو کور باطن ہیں اور اللہ کے وعدوں کو صحیح نہیں مانتے تو بھی ہمارے تجربے (اسلامی انقلاب کی کامیابی) نے ہمیں یہ بات نمایاں طور پر دکھا دی ہے۔ امام خامنہ ای 18 اگست 2010