زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
رہبر انقلاب کے نمائندوں نے شہید سید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ اور تدفین کے پروگرام میں شرکت کی

رہبر انقلاب کے نمائندوں نے شہید سید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ اور تدفین کے پروگرام میں شرکت کی

رہبر انقلاب کے  نمائندوں نے، جو شہید نصر اللہ اور شہید صفی الدین کے جلوس جنازہ میں شرکت کے لیے لبنان پہنچے تھے، آج دوپہر کو صور شہر کے علاقے دیر قانون النہر میں شجاع اور فداکار مجاہد شہید سید ہاشم صفی الدین کے جسد اطہر کے جلوس جنازہ اور تدفین کے پروگرام میں شرکت کی۔
شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ کی تصاویر

شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ کی تصاویر

بیروت میں گزشتہ روز شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ میں کثیر تعداد میں ملک اور بیرون ملک کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ویب سائٹ khamenei.ir بھی اس پروگرام کی کوریج کے لیے موجود تھی۔ اس پروگرام کی تصویری رپورٹ ملاحظہ فرمائيے۔
لبنان کے شجاع جوانوں کو خصوصی سلام

لبنان کے شجاع جوانوں کو خصوصی سلام

میرا خصوصی سلام ہو آپ پر اے میرے عزیز فرزندو! لبنان کے شجاع جوانو۔ شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ کی مناسبت سے رہبر انقلاب کے پیغام کا ایک حصہ 21  فروری 2025
شہید صفی الدین مزاحمت کا اٹوٹ حصہ تھے

شہید صفی الدین مزاحمت کا اٹوٹ حصہ تھے

جناب سید ہاشم صفی الدین رضوان اللہ علیہ کا نیک نام اور نورانی چہرہ بھی اس خطے کی تاریخ کا ایک درخشاں ستارہ ہے۔ وہ لبنان میں مزاحمت کی قیادت کے قریبی مددگار اور اٹوٹ حصہ تھے۔ شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ کی مناسبت سے رہبر انقلاب کے پیغام کا ایک حصہ 21  فروری 2025
شہید نصر اللہ کی روح، لوگوں کی رہنمائی کرتی رہے گی

شہید نصر اللہ کی روح، لوگوں کی رہنمائی کرتی رہے گی

سید حسن نصر اللہ کا پاکیزہ جسم، جہاد فی سبیل اللہ کی سرزمین پر سپرد خاک کیا جائے گا لیکن ان شاء اللہ ان کی روح اور ان کی راہ ہر دن پہلے سے زیادہ سرفراز ہو کر جلوہ نما ہوگی اور اس راستے پر چلنے والوں کی رہنمائي کرتی رہے گي۔ شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ کی مناسبت سے رہبر انقلاب کے پیغام کا ایک حصہ 21  فروری 2025
غاصبانہ قبضے کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی

غاصبانہ قبضے کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی

دشمن جان لے کہ غاصبانہ قبضے، ظلم اور سامراج کے خلاف مزاحمت ختم ہونے والی نہیں ہے اور اللہ کے حکم سے اپنی منزل مقصود پر پہنچنے تک جاری رہے گی۔ شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ کی مناسبت سے رہبر انقلاب کے پیغام کا ایک حصہ 21  فروری 2025
نصر اللہ کی راہ زیادہ سرفراز ہو کر جلوہ نما ہوگی

نصر اللہ کی راہ زیادہ سرفراز ہو کر جلوہ نما ہوگی

سید حسن نصر اللہ کی روح اور ان کی راہ ہر دن پہلے سے زیادہ سرفراز ہو کر جلوہ نما ہوگی اور اس راستے پر چلنے والوں کی رہنمائي کرتی رہے گی۔
لبنان، جہاد فی سبیل اللہ کی سرزمین

لبنان، جہاد فی سبیل اللہ کی سرزمین

مجاہد کبیر اور خطے میں مزاحمت کے ممتاز رہنما حضرت سید حسن نصر اللہ اعلی اللہ مقامہ، اس وقت عزت کی اوج پر ہیں۔ ان کا پاکیزہ جسم، جہاد فی سبیل اللہ کی سرزمین پر سپرد خاک کیا جائے گا لیکن ان شاء اللہ ان کی روح اور ان کی راہ ہر دن پہلے سے زیادہ سرفراز ہو کر جلوہ نما ہوگی اور اس راستے پر چلنے والوں کی رہنمائي کرتی رہے گي۔ شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ کی مناسبت سے رہبر انقلاب کے پیغام کا ایک حصہ 21 فروری 2025
ہم سب سوگوار ہیں

ہم سب سوگوار ہیں

ہم سب سید عزیز کی شہادت پر غمزدہ اور ان کے سوگوار ہیں۔ البتہ ہماری عزاداری افسردگی، ذہنی انتشار اور مایوسی کے معنی میں نہیں ہے۔ یہ سید الشہداء امام حسین ابن علی علیہما السلام کی عزاداری جیسی ہے۔
خدا کا سلام ہو شہید قائد نصر اللہ پر

خدا کا سلام ہو شہید قائد نصر اللہ پر

حزب اللہ اور شہید سید نے غزہ کا دفاع اور مسجد الاقصیٰ کے لیے جہاد کرکے اور غاصب و ظالم صیہونی حکومت پر وار کر کے پورے علاقے کی حیاتی خدمت کی راہ میں قدم بڑھایا۔ خدا کا سلام ہو شہید قائد نصر اللہ پر۔