زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
ملک کے اعلیٰ عہدیداروں کی رہبر انقلاب سے ماہ رمضان کی سالانہ ملاقات

ملک کے اعلیٰ عہدیداروں کی رہبر انقلاب سے ماہ رمضان کی سالانہ ملاقات

ملک و نظام کے اعلیٰ عہدیداروں نے سنیچر 8 مارچ 2025 کی شام رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ہر سال رمضان المبارک میں ہوتی ہے۔
 مسلمان کے ذہن پر الحمد للہ رب العالمین کی آیت کا اثر

مسلمان کے ذہن پر الحمد للہ رب العالمین کی آیت کا اثر

ایک مسلمان کی سوچ کا لب لباب یہ ہے: تمام اچھائيوں کو خدا کی طرف سے ماننا، ہر چیز کو خدا کا ماننا، اپنے آپ کو بھی خدا کا ماننا، تمام تعریفوں، ستائشوں اور مدح و ثنا کو بھی خدا سے مختص ماننا اور ہر چیز کو خدا کی کسوٹی پر تولنا۔ یہی، اسلامی سوچ اور اسلامی عقیدے کا بنیادی اصول اور قاعدہ ہے۔ یہی چیز ایک انسان کو فداکار بناتی ہے، یہی سوچ ایک انسان کو اپنی ذات کی قید سے رہا کرتی ہے، انفرادیت کے محدود زنداں سے آزاد کرتی ہے، مادی اور مادّہ پرستی کی زنجیروں سے نجات دلاتی ہے، اس کی وابستگی کو، مادّہ پرستی میں مبتلا انسانوں کی وابستگیوں سے دور لے جاتی ہے، کیونکہ وہ خدا سے متعلق ہے۔ یہی، اَلحَمدُ لِلّہِ رَبّ العّْالَمين کا مفہوم ہے۔ تمام اسلامی افکار، جذبات، اہداف اور مقاصد کی بنیاد یہی ہے۔ امام خامنہ ای 13 مارچ 1991
اسلام عورت کو وقار کی نظر سے دیکھتا ہے

اسلام عورت کو وقار کی نظر سے دیکھتا ہے

اسلام چاہتا ہے کہ عورت میں اتنی عزت اور وقار رہے کہ اسے اس بات کی بالکل پرواہ ہی نہ ہو کہ کوئي مرد اسے دیکھ رہا ہے یا نہیں۔ یعنی عورت کی عزت نفس ایسی ہو کہ اسے اس بات کی پرواہ ہی نہیں ہونی چاہیے کہ کوئی مرد اسے دیکھ رہا ہے یا نہیں دیکھ رہا ہے۔ یہ صورتحال کہاں اور یہ بات کہاں کہ عورت اپنا لباس، اپنی آرائش، اپنی چال اور اپنی گفتار کو کس طرح منتخب کرے کہ لوگ اسے دیکھیں؟ آپ غور کیجیے کہ ان دونوں باتوں میں کتنا فاصلہ ہے! امام خامنہ ای 26 اکتوبر 1992
اَلحَمدُ لِلہ اور رَبِّ العْالَمين کے درمیان رابطہ

اَلحَمدُ لِلہ اور رَبِّ العْالَمين کے درمیان رابطہ

اَلحَمدُ لِلہ رَبِّ العْالَمين میں لفظ "رَبّ العْالَمين" اَلحَمدُ لِلہ کے لیے استدلال کا درجہ رکھتا ہے۔ کیوں ساری تعریفیں اللہ سے مخصوص ہیں؟ کیونکہ وہ "رَبّ العْالَمين" ہے۔ رب کے معنی مدبّر اور انتظام چلانے والے کے ہیں۔ کسی چیز کا رب یعنی وہ شخص جس کے ہاتھ میں اس چیز کی تدبیر ہو، وہ اس چیز کا انتظام چلانے والا ہو۔ اسی طرح رب کے معنی پالنے والے، رشد عطا کرنے والے اور مالک وغیرہ کے بھی ہیں۔ امام خامنہ ای 13 مارچ 1991
حمد اور مدح کا فرق

حمد اور مدح کا فرق

اَلحَمدُ لِلہ رَبِّ العّْلَمين. حمد کا مطلب کسی انسان یا کسی موجود کی اس کے کسی ایسے عمل یا صفت کے لیے ستائش کرنا ہے جو وہ اپنے ارادہ و اختیار سے کرتا ہو۔ اگر کسی میں کوئي ایسی خصوصیت ہو جو اس کے ارادہ و اختیار سے نہ ہو تو اس خصوصیت کی تعریف کو حمد نہیں کہا جائے گا۔ مثال کے طور پر اگر ہم کسی کے حسن کی تعریف کرنا چاہیں تو اسے عربی میں اس کے حسن کی حمد کرنا نہیں کہا جائے گا لیکن کسی کی بہادری کی حمد کی جا سکتی ہے، کسی کی سخاوت کی حمد کی جا سکتی ہے، کسی کے نیک کام کی حمد کی جا سکتی ہے، یا ایسی صفت کی، جو اس نے اپنے اختیار سے اپنے اندر پیدا کی ہے، حمد کی جا سکتی ہے۔ اَّلحَمدُ ساری حمد اور ستائش، لِلہ اللہ سے مخصوص ہے۔ یہ چھوٹا سا جملہ جو بات ہمیں سمجھاتا ہے، جس نکتے کی طرف ہماری توجہ مبذول کراتا ہے، وہ یہ ہے کہ تمام نیکیاں، تمام حسن اور تمام وہ چیزیں جن کی حمد کی جا سکتی ہے، اللہ سے مخصوص ہیں۔ امام خامنہ ای 13 مارچ 1991
خدا کی 'رحیمی' رحمت کے مصادیق

خدا کی 'رحیمی' رحمت کے مصادیق

اللہ کی رحیمی رحمت کیا ہے؟ لفظ "رحیم" سے جو رحمت کی قسم سمجھ میں آتی ہے، وہ ایک الگ قسم کی رحمت ہے، ایک خاص رحمت ہے، ایسی رحمت ہے جو موجوادت کی ایک خاص قسم سے مختص ہے اور وہ موجودات، مومنین اور اللہ کے نیک بندے ہیں۔ جب ہم کہتے ہیں "الرحیم" یعنی رحیم کی صفت سے اللہ کی حمد کرتے ہیں تو در حقیقت ہم پروردگار عالم کی رحمت کی ایک خاص قسم کی طرف اشارہ کرتے ہیں جو مومنین سے مختص ہے۔ وہ کیا ہے؟ وہ خاص ہدایت، مغفرت، اعمال کی نیک جزا اور مومنین کے لیے مخصوص رضا و رضوان سے عبارت ہے۔ اگرچہ اس رحمت کا دائرہ محدود ہے اور کچھ ہی لوگوں سے مختص ہے لیکن یہ دائمی ہے، دنیا تک محدود نہیں ہے، جاری رہتی ہے، اس دنیا سے لے کر برزخ تک اور برزخ سے لے کر قیامت اور بہشت تک۔ امام خامنہ ای 13 مارچ 1991
شجرکاری میں صرف منافع ہے۔ کوئی نقصان نہیں ہے

شجرکاری میں صرف منافع ہے۔ کوئی نقصان نہیں ہے

شجرکاری، سرمایہ کاری ہے، درحقیقت مستقبل کے مطابق عمل ہے، سرمایہ پیدا کرنا ہے۔ آپ پودا لگا کر منافع حاصل کرتے ہیں، آپ کو خسارہ نہیں ہوتا۔
یوم شجرکاری کے موقع پر رہبر انقلاب نے تین پودے لگائے

یوم شجرکاری کے موقع پر رہبر انقلاب نے تین پودے لگائے

ہفتۂ قدرتی وسائل میں یوم شجرکاری کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ 5 مارچ 2025 کی صبح تین پودے لگائے۔
قاری کا کام پیغمبرانہ کام

قاری کا کام پیغمبرانہ کام

پیغمبر، لوگوں کے سامنے قرآن کی تلاوت کرتا ہے تاکہ یہ کام ہو سکیں: تزکیہ، کتاب کی تعلیم، حکمت کی تعلیم۔ آپ قاری حضرات وہی پیغمبر کا کام کرتے ہیں۔ امام خامنہ ای 2 مارچ 2025
خدا کی 'رحمانی' رحمت کے مصادیق

خدا کی 'رحمانی' رحمت کے مصادیق

خداوند عالم تمام موجودات کے سلسلے میں ایک رحمت رکھتا ہے: انھیں خلق کرنے کی رحمت، اس نے انھیں خلق کیا ہے اور یہ وہ رحمت ہے جو پروردگار کی جانب سے ہر مخلوق کے لیے ہے۔