زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
اسلامی گھرانہ: گھرانہ، زندگی کے لیے پر امن ماحول

اسلامی گھرانہ: گھرانہ، زندگی کے لیے پر امن ماحول

ہر انسان، مرد بھی اور عورت بھی، زندگی کے دوران شب و روز مشکلوں سے گزرتا ہے، اتفاقات اور حوادث سے دوچار ہوتا ہے، یہ حادثے اعصاب کو متاثر کرتے اور تھکا دیتے ہیں، انسانوں کو بے چینی اور سراسیمگی میں مبتلا کر دیتے ہیں، جب انسان گھر کے ماحول میں قدم رکھتا ہے امن و عافیت سے بھرا یہ ماحول اسے پھر سے تر و تازہ کر دیتا ہے۔ اسے ایک اور دن کے لیے تیار کر دیتا ہے۔ گھرانہ انسانی زندگی کو منظم رکھنے کے لیے بہت اہم ہے۔ امام خامنہ ای 19 جنوری 1999
شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ سے پہلے بیروت کے مناظر

شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ سے پہلے بیروت کے مناظر

شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ سے پہلے بیروت میں لبنان، عراق، ایران اور دیگر ملکوں کے شیعہ عزاداروں کی انجمنوں کی عزاداری کے سلسلے میں KHAMENEI.IR  کی تصویری رپورٹ۔
مہدویت: امید کی عید

مہدویت: امید کی عید

اگر آج آپ سامراج کے پالیسی سازوں اور سازشیں تیار کرنے والوں کو دیکھیں تو پائيں گے کہ ان کے سب سے اہم کاموں اور اہداف میں سے ایک مایوسی کا ماحول پیدا کرنا ہے تاکہ قومیں اصلاحات کی طرف سے مایوس ہو جائیں اور سامراج کا ہتھکنڈہ کامیاب ہو جائے ورنہ اگر قومیں پرامید ہوں اور پرامید رہیں تو سامراج کا حربہ چنداں کامیاب نہیں ہوگا۔ اس سوچ کے بالکل خلاف، انتظار کی سوچ ہے جو مذہب اہلبیت علیہم السلام کے ماننے والوں کے ماحول پر چھائي ہوئي ہے۔ انتظار یعنی انسانی زندگي کے اختتام کے سلسلے میں دل کا امید سے سرشار ہونا۔ امام خامنہ ای 19/2/1992
درس اخلاق: ہمیں سوشل میڈیا پر بھی سچا ہونا چاہیے

درس اخلاق: ہمیں سوشل میڈیا پر بھی سچا ہونا چاہیے

ہمارے ملک کی بہت سی اندرونی مشکلیں اسی صفت یعنی سچائی کے فقدان کا نتیجہ ہیں۔ "صدق الحدیث" نہیں ہے، یعنی سچائی نہیں ہے، باتوں میں صداقت نہیں ہے۔سچائی کا کیا مطلب ہے؟ مطلب یہ ہے کہ جو بات آپ کر رہے ہیں وہ حقیقت کے مطابق ہو۔ اگر آپ جانتے ہیں کہ حقیقت کے مطابق ہے اور آپ نے اسے بیان کیا تو یہ سچائي ہے اور اگر نہیں، یعنی آپ کو نہیں معلوم کہ یہ بات حقیقت کے مطابق ہے یا نہیں لیکن پھر بھی آپ نے بیان کیا تو یہ سچائي نہیں ہے۔ سوشل میڈیا کو دیکھیے کہ اس کی باتیں، افواہیں، جھوٹ، بے بنیاد باتیں، تہمتیں، غیر حقیقی باتوں کی نسبت دے دینا، ملک میں ایک جھوٹی فضا پیدا کر دیتا ہے۔ "صدق الحدیث" یعنی سب کوشش کریں کہ زبان سے سچی بات ہی نکلے۔ امام خامنہ ای 3 مارچ 2019
رہبر انقلاب اسلامی سے امیر قطر اور ان کے ہمراہ آئے وفد کی ملاقات

رہبر انقلاب اسلامی سے امیر قطر اور ان کے ہمراہ آئے وفد کی ملاقات

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے بدھ 19 فروری 2025 کی شام اپنے ہمراہ آئے وفد کے ساتھ رہبر انقلاب اسلامی‎ ‎آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
امریکی منصوبوں کی کوئی زمینی حقیقت نہیں ہے

امریکی منصوبوں کی کوئی زمینی حقیقت نہیں ہے

امریکی بیٹھ کے کاغذ پر دنیا کا نقشہ بدل رہے ہیں! البتہ صرف کاغذ پر۔ اس کی کوئی زمینی حقیقت نہیں ہے۔ امام خامنہ ای 7 فروری 2025
اپنی عزت کے نور تک پہنچا دے

اپنی عزت کے نور تک پہنچا دے

اے میرے معبود! اور مجھے اپنی عزت کے بہت خوبصورت اور مسرت بخش نور تک پہنچا دے تا کہ میں تیری معرفت حاصل کروں اور تیرے علاوہ سب سے روگرداں ہوجاؤں اور تجھ سے خائف اور خبردار رہوں۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
رہبر انقلاب سے تحریک جہاد اسلامی کے رہنماؤں کی ملاقات

رہبر انقلاب سے تحریک جہاد اسلامی کے رہنماؤں کی ملاقات

فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سیکریٹری جنرل جناب زیادہ النخالہ اور ان کے ہمراہ آئے وفد نے منگل 18 فروری 2025 کی شام رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی۔
خدا کا لگاتار ذکر

خدا کا لگاتار ذکر

اے میرے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں، اور تیری بارگاہ میں آہ و زاری کرتا ہوں اور تیری طرف راغب و مشتاق ہوں اور تجھ سے التجا کرتا ہوں کہ درود بھیج محمد اور آل محمد پر اور مجھے ان لوگوں میں سے قرار دے جو لگاتار تیرا ذکر کرتے اور تجھے یاد رکھتے ہیں اور تیرا عہد نہیں توڑتے اور تیرے شکر سے غافل نہیں ہوتے اور جو تیرے فرمان کو سبک اور بےوقعت نہیں سمجھتے۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
قرآن کی روشنی میں: اللہ کے وعدوں پر بھروسہ رکھیں

قرآن کی روشنی میں: اللہ کے وعدوں پر بھروسہ رکھیں

ہم نے جس شخص کو کوئی برا کام کرتے نہیں دیکھا، ہم اس کی عام اور نارمل بات اعتماد کرلیتے ہیں جبکہ وہ ایک انسان سے زیادہ کچھ نہیں ہے، ممکن ہے وہ بعد میں مکر جائے لیکن ہم اعتماد کر لیتے ہیں! اب دیکھیے کہ خداوند متعال نے مومنین سے کتنے وعدے کیے ہیں، مدد کا وعدہ ، ہدایت کا وعدہ، تعلیم کا وعدہ: "خدا (کی نافرمانی) سے ڈرو اور اللہ تمھیں صحیح راستے کی تعلیم دے گا۔" (سورۂ بقرہ، آیت 282) حفاظت و نگہبانی کا وعدہ، دنیا کے امور میں امداد کا وعدہ، خدا نے ہم سے اتنے زیادہ وعدے کیے ہیں، یقیناً یہ وعدے غیر مشروط نہیں ہیں، ان کی کچھ شرطیں ہیں اور یہ شرطیں بہت دشوار بھی نہیں ہیں، ہم انھیں پورا کرسکتے ہیں۔ امام خامنہ ای 27 جولائی 2009