زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
عطا میں کمی نہ کرنے والا

عطا میں کمی نہ کرنے والا

اے وہ قریب جو فریب خوردہ فرد سے دوری اختیار نہیں کرتا اور اے وہ سخی جو اس کے اجر کی امید رکھنے والے کو عطا کرنے میں کمی نہیں کرتا۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
قرآن کی روشنی میں: قرآن سے انس ملت اسلام کی عزت کا سبب

قرآن کی روشنی میں: قرآن سے انس ملت اسلام کی عزت کا سبب

میں آپ جوانوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ قرآن کے ساتھ اپنی انسیت اور لگاؤ میں اضافہ کریں۔ جن لوگوں کا قرآن سے تعلق اور رابطہ ہے وہ اس تعلق کی قدر کریں! اگر ہم قرآن سے مانوس ہوگئے، قرآن سے قریب ہو گئے اور قرآنی باتیں ہمارے دل میں جگہ بنا لے گئيں تب ہم یہ توقع رکھ سکتے ہیں کہ امت اسلامیہ، خداوند متعال کی جانب سے وعدہ کی گئي عزت کو حاصل کر لے گی۔ "اور ساری عزت تو صرف اللہ، اس کے رسول اور مؤمنین کے لیے ہے۔" (سورۂ منافقون، آیت نمبر 8) خداوند عالم اس وقت یہ عزت، امت اسلامیہ کو عطا کرے گا۔ قرآن سے انسیت ہمارے دلوں میں پیدا ہوجائے تو اس کے آثار و برکات یہ ہیں۔ امام خامنہ ای 3 جون 2014
نجات دہندہ سخی

نجات دہندہ سخی

اے میرے معبود! میں کیونکر تیری بارگاہ سے مایوس ہوکر خالی ہاتھ پلٹوں گا حالانکہ تیری جود و سخا پر میرا حسن ظنّ یہ تھا کہ تو مجھے نجات دے کر اور مجھ پر رحم کرکے پلٹائے گا۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
حماس کی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ کا خصوصی انٹرویو

حماس کی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ کا خصوصی انٹرویو

جلد ہی فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ محمد اسماعیل درویش کا .khamenei.ir کو دیا گيا خصوصی انٹرویو پیش کیا جائے گا۔
رسوائي کے بجائے حفاظت کرنے والا

رسوائي کے بجائے حفاظت کرنے والا

میرے معبود! اگر تو میری خواری چاہتا تو میری رہنمائی نہ فرماتا اور اگر میری رسوائی کا خواہاں ہوتا تو میری حفاظت نہ کرتا۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
اسلامی گھرانہ: خواتین مخالف نئے پرانے حربے ناکام ہیں

اسلامی گھرانہ: خواتین مخالف نئے پرانے حربے ناکام ہیں

جب تک خدیجہ کبریٰ، فاطمہ زہرا اور زینب کبریٰ (کی مانند) آفتاب درخشاں (آسمان ہستی پر) چمک اور دمک رہے ہیں، تب تک خواتین مخالف قدیم و جدید حربے ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔ ہماری ہزاروں کربلائی خواتین نے نہ صرف ظاہری ظلم و ستم کی سیاہ لکیروں کو درہم برہم کردیا ہے بلکہ خواتین پر کیے جانے والے ماڈرن مظالم کو ذلیل و رسوا اور بے آبرو کرکے رکھ دیا ہے اور بتا دیا ہے کہ خواتین کی الہی عظمت و کرامت عورت کے حقوق میں وہ عظیم ترین حق ہے، جس سے ماڈرن دنیا ہرگز آشنا نہیں ہے اور اب اس سے آشنائی کا وقت آچکا ہے۔ امام خامنہ ای 6 مارچ 2013
حماس نے صیہونی حکومت پر بھی اور فی الواقع امریکا پر بھی غلبہ حاصل کیا

حماس نے صیہونی حکومت پر بھی اور فی الواقع امریکا پر بھی غلبہ حاصل کیا

آپ نے صیہونی حکومت پر بھی غلبہ حاصل کیا اور فی الواقع امریکا پر بھی غلبہ حاصل کیا۔ بحمد اللہ وہ اپنا کوئي بھی ہدف حاصل نہ کر سکے۔
حماس کی قیادتی کونسل کے سربراہ اور اراکین کی رہبر انقلاب سے ملاقات

حماس کی قیادتی کونسل کے سربراہ اور اراکین کی رہبر انقلاب سے ملاقات

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی قیادتی کونسل کے سربراہ اور اراکین نے سنیچر 8 فروری 2025 کی صبح رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
سب سے بڑا کریم

سب سے بڑا کریم

میرے معبود! تیرے حضور میری عذر خواہی اس شخص کی طرح ہے جو قبول عذر سے بے نیاز نہیں پس میرا عذر قبول فرما اے سب سے زیادہ کرم کرنے والے کہ جس کے سامنے گنہگار عذر خواہی کرتے ہیں۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
امریکا سے مذاکرات سے ملک کی کوئي مشکل حل نہیں ہوگي

امریکا سے مذاکرات سے ملک کی کوئي مشکل حل نہیں ہوگي

اتنے سارے نقائص والے اسی معاہدے کو بھی فریق مقابل نے تباہ کر دیا، خلاف ورزی کی، پھاڑ دیا۔ اس طرح کی حکومت سے مذاکرات نہیں کرنے چاہیے، اس سے مذاکرات کرنا عقلمندی نہیں ہے۔