زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
درس اخلاق: کام خدا کے لئے کیجئے

درس اخلاق: کام خدا کے لئے کیجئے

آپ جو کام بھی کرتے ہیں اس نیت سے کیا کیجئے کہ یہ کام خدا کے لئے ہے۔ دکھاوا کہ لوگ جانیں، لوگ دیکھیں اور لوگ ہماری تعریف کریں، کام کی برکت ختم کر دیتا ہے۔ کسی کو خدا کا شریک نہ بنائیے، صرف خدا کے لئے کام کیجئے۔ لوگوں کی خدمت وہ کام ہے جو خدا کی رضا مندی کا سبب ہے۔ امام خامنہ ای 30 اگست 2022
مجرموں کا مددگار امریکا

مجرموں کا مددگار امریکا

اس جنگ میں بھی کافر اور خبیث دشمن سب سے زیادہ اسلحوں سے لیس ہے۔ امریکا اس کی پشت پر ہے۔ امریکی کہتے ہیں کہ ہمارا کوئي دخل نہیں ہے، ہمیں خبر نہیں ہے، وہ جھوٹ بولتے ہیں۔
حزب اللہ فاتح ہے

حزب اللہ فاتح ہے

دشمن کے پاس پیسے ہیں، ہتھیار ہیں، وسائل ہیں، عالمی پروپیگنڈہ ہے، لیکن اس کے باوجود جو فاتح ہے وہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا مجاہد ہے۔ فلسطینی مزاحمت فاتح ہے۔ حزب اللہ فاتح ہے۔
مقدس دفاع اور استقامت کے شعبے میں سرگرم رہے افراد اور سینیئر سپاہیوں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

مقدس دفاع اور استقامت کے شعبے میں سرگرم رہے افراد اور سینیئر سپاہیوں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

مقدس دفاع اور استقامت کے شعبے میں سرگرم رہے ہزاروں افراد اور سینیئر سپاہیوں نے بدھ 25 ستمبر 2024 کی صبح رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی۔
مجرم گینگ کی شریان حیات کاٹ دی جائے رہبر انقلاب اسلامی کی نظر میں فلسطین کے بارے میں عالم اسلام کی ذمہ داریاں

مجرم گینگ کی شریان حیات کاٹ دی جائے

آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ملک کے اعلیٰ عہدیداران، اسلامی ممالک کے سفراء اور وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکاء سے ملاقات میں 21 ستمبر 2024 کو صیہونی حکومت کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عالم اسلامی کی جانب سے فلسطینی قوم کی موجودہ حمایت کے مختلف پہلوؤں کا ذکر کیا، جن پر اس انفوگراف میں ایک نظر ڈالی گئي ہے۔
قرآن کی روشنی میں: فوجی تیاریوں میں کسی بھی حد بندی پر اکتفا نہ کیجیے

قرآن کی روشنی میں: فوجی تیاریوں میں کسی بھی حد بندی پر اکتفا نہ کیجیے

"تم جس قدر استطاعت رکھتے ہو ان (کفار) کے لئے قوت و طاقت اور بندھے ہوئے گھوڑے تیار رکھو تاکہ تم اس (جنگی تیاری) سے خدا کے دشمن اور اپنے دشمن کو اور ان کھلے دشمنوں کے علاوہ دوسرے لوگوں (منافقوں) کو خوفزدہ کر سکو۔" (سورۂ انفال، آيت 60) 'اِعداد' یعنی اپنی استطاعت کے مطابق آمادگي و تیاری رکھنا، یعنی کسی بھی حد پر اکتفا نہ کیجیے، جس قدر بھی امکان میں ہے یہ آمادگی و تیاری ان تمام شعبوں میں کہ جن پر خود آیت میں زور دیا گیا ہے، بڑھاتے رہیے۔ امام خامنہ ای 13 اکتوبر 2019
اتحاد پر ایک خاص رپورٹ، آيتوں کی رہگزر سے

اتحاد پر ایک خاص رپورٹ، آيتوں کی رہگزر سے

اگر پوری دنیا کے دو ارب مسلمان متحد ہو جائیں، متحد رہیں تو صیہونی حکومت کا انجام کیا ہوگا؟ صیہونی حکومت کا نام و نشان نہیں رہے گا۔ ​یقیناً وہ صفحۂ ہستی سے مٹ جائے گي۔
امت مسلمہ کی تشکیل، پیغمبر کا سب سے بڑا درس

امت مسلمہ کی تشکیل، پیغمبر کا سب سے بڑا درس

ہمارے لیے پیغمبر کی حیات طیبہ کے سب سے بڑے دروس میں سے ایک، امت کی تشکیل ہے۔ امت مسلمہ کا، جس کی بنیاد ایک امت کی حیثیت سے پیغمبر اکرم نے مدینے میں رکھی تھی، آج فقدان ہے۔
بے شرمانہ جرائم

بے شرمانہ جرائم

آپ دیکھیے کہ صیہونی حکومت کیا کر رہی ہے۔ یعنی وہ لوگ جو جرائم کر رہے ہیں وہ بڑی ڈھٹائي سے، بغیر چھپائے ہوئے، غزہ میں کسی طرح، غرب اردن میں دوسری طرح، لبنان میں کسی اور طرح، شام میں کسی اور طرح۔
اسلامی گھرانہ: ملک کی ترقی خاندانی ڈھانچے سے وابستہ ہے

اسلامی گھرانہ: ملک کی ترقی خاندانی ڈھانچے سے وابستہ ہے

گھرانہ معاشرے کا بنیادی ستون ہے، معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ اسلامی معاشرہ ایک صحیح و سالم اور بانشاط خاندانی ڈھانچے سے بہرہ مند ہوئے بغیر ہرگز ترقی نہیں کر سکتا، خاص طور پر ثقافتی میدانوں میں۔ البتہ غیر ثقافتی میدانوں میں بھی اچھے گھرانوں کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔ امام خامنہ ای 4 جنوری 2012