اگر آپ دنیا کے سب سے اچھے مرد ہوں اور آپ کی زوجہ تعلیم اور معلومات کے لحاظ سے ایک کم تعلیم یافتہ خاتون ہو تب بھی آپ کو اس کی تھوڑی سی بھی توہین کرنے کا حق نہیں ہے۔
امام خامنہ ای
ایک بار امام خمینی رضوان اللہ علیہ سے پوچھا کہ یہ جو دعائیں ہیں، ان میں آپ کس دعا کو زیادہ پسند کرتے ہیں یا کس دعا سے زیادہ مانوس ہیں؟ انھوں کچھ دیر سوچا اور پھر جواب دیا کہ دعائے کمیل اور مناجات شعبانیہ۔
امام خامنہ ای
اسلامی ممالک کے سربراہان کیوں صیہونی حکومت سے قطع تعلق اور اس کی مدد اور پشت پناہی ختم کر دینے کا اعلان نہیں کرتے؟ قرآن کہتا ہے: "لاتتخذوا عدوی و عدوکم اولیاء" کیا دنیا میں اس پرعمل ہو رہا ہے؟
امام خامنہ ای
ہمیں پورے وجود کے ساتھ اسلام کی راہ میں قدم بڑھاتے جانا چاہئے، ہم کو اپنا یہ ہدف نہیں بھولنا چاہئے کیونکہ استقامت کا مطلب ہے گمراہ نہ ہونا، اپنی راہ فراموش نہ کرنا اور سیدھے راستے کو گم نہ کرنا۔
ان شاء اللہ، خداوند عالم حضرت علی اکبر علیہ السلام کے صدقے میں آپ نوجوانوں کی حفاظت کرے، آپ کو اسلام کے لیے بچائے رکھے اور ثابت قدم رکھے۔ نوجوان توجہ رکھیں کہ وہ صراط مستقیم کو پہچان سکتے ہیں۔
اہل تبریز کے 18 فروری 1978 کے تاریخی قیام کی سالگرہ پر صوبۂ مشرقی آذربائيجان کے ہزاروں لوگوں نے آج اتوار کی صبح رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
نوجوان اور جوان لڑکے اور لڑکیاں، مرد اور عورت جہاں تک ہو سکے بروقت شادی کرلیں تو یہ اسلام کی نظر میں زیادہ پسندیدہ ہے۔ خود ان کے لئے بھی یقیناً بہت بہتر ہے اور معاشرے کے لئے بھی بہت اچھا ہے۔
امام خامنہ ای
قرآن مجید نے اہم ایام کی یاد اور ذکر کو باقی رکھنے کا حکم دیا ہے۔ دس سے زیادہ مقامات پر قرآن میں اس طرح آیا ہے: ذکر کیجیے، یاد کیجیے ... یہی قرآن کی منطق ہے۔