اس تباہ کن زلزلے نے غاصب صیہونی حکومت کی حکمرانی کے بعض اصلی ڈھانچوں کو مسمار کر دیا ہے اور ان ڈھانچوں کی تعمیر نو اتنی آسانی سے ممکن نہیں ہوگي۔ یہ ناقابل تلافی شکست ہے۔
امام خامنہ ای
مرحومہ دباغ اس سہ رکنی وفد میں شامل تھیں جو تہران سے امام خمینی کا پیغام گورباچوف کے لیے لے کر گيا تھا۔ سرگرمیوں کے اس عظیم دائرے کو دیکھ رہے ہیں؟ وہ سن رسیدہ اور ضعیف ہو گئي تھیں لیکن کام کر رہی تھیں۔ یہ اسلامی عورت ہے۔
امام خامنہ ای
میں پورے وثوق سے کہتا ہوں کہ ان کوششوں کا کوئي فائدہ نہیں ہوگا، دشمن صیہونی حکومت کے زوال اور خاتمے کا عمل شروع ہو چکا ہے اور رکے گا نہیں۔
امام خامنہ ای
جیسا کہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے غاصب حکومت کو کینسر سے تعبیر کیا ہے، ان شاء اللہ یقینا خدا کے فضل سے خود فلسطینی عوام کے ہاتھوں اور استقامتی فورسز کے ہاتھوں اس کینسر کو جڑ سے کاٹ دیا جائے گا۔
امام خامنہ ای
صیہونی حکومت کینے اور غصے سے بھری ہوئي ہے اور قرآن کہتا ہے: "قُل موتوا بِغَیظِکُم" ٹھیک ہے، غصے میں رہو اور غصے سے مر جاؤ اور یہی ہوگا بھی، وہ مر رہے ہیں۔
امام خامنہ ای
اسلام کی مقدس شرع میں، شکار صرف اسی صورت میں جائز ہے جب کسی کو پیٹ بھرنے کے لیے شکار کی ضرورت ہو؛ اس کے علاوہ کسی بھی صورت میں شکار جائز نہیں ہے۔
امام خامنہ ای
6/3/2022
اسلامی جمہوریہ کا حتمی موقف یہ ہے کہ جو حکومتیں صیہونی حکومت سے معمول کے تعلقات قائم کرنے کا جوا کھیل رہی ہیں، نقصان اٹھائیں گی۔ یورپیوں کے بقول ہارنے والے گھوڑے پر شرط لگا رہی ہیں۔
امام خامنہ ای
3 اکتوبر 2023
قرآن نے حقیقی معنوں میں فرمایا ہے کہ نیک کاموں میں اور مومنانہ تعاون وغیرہ میں باہمی مقابلہ آرائی اور سبقت سے کام لیجئے کہ آپ دوسروں سے پہلے اور بہتر شکل میں اقدام کریں، آگے آگے رہیں۔
امام خامنہ ای
ماضی میں بھی اسلام سے دشمنی رہی ہے، آج زیادہ واضح ہے جس کا ایک جاہلانہ نمونہ، قرآن مجید کی بے حرمتی ہے جس کا آپ مشاہدہ کر رہے ہیں کہ ایک جاہل احمق کھلم کھلا یہ کام کر رہا ہے اور ایک حکومت اس کی حمایت کر رہی ہے۔
امام خامنہ ای
ہم دنیا کو یہ سکھانا چاہتے ہیں، ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ مسلم برادران آپس میں تعاون کریں۔ ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزاریں، اس کا نمونہ ہمارے یہاں سیستان و بلوچستان میں موجود ہے۔
امام خامنہ ای