آج دشمن کا ہدف دلوں، افکار اور سوچ میں تبدیلی لانا اور ان پر قبضہ کرنا ہے

آج دشمن کا ہدف دلوں، افکار اور سوچ میں تبدیلی لانا اور ان پر قبضہ کرنا ہے

ہم تشہیراتی جنگ میں ہیں۔ دشمن سمجھ گیا کہ اس پر فوجی وسائل کے ذریعے قبضہ کرنا ممکن نہیں ہے۔ وہ سمجھ گیا کہ اگر وہ کوئی قبضہ کرنا چاہے تو اسے دلوں کو تبدیل کرنا ہوگا۔ اسے سوچ اور افکار کو بدلنا ہوگا۔
ایرانی قوم، اسلام کے صحیح معانی کی عملی تصویرپیش کر رہی ہے

ایرانی قوم، اسلام کے صحیح معانی کی عملی تصویرپیش کر رہی ہے

ایرانی قوم روز بروز اسلام کی عزت بڑھا رہی ہے۔ وہ دکھا رہی ہے کہ اسلام کا مطلب ہے استقامت، اسلام کا مطلب ہے طاقت۔ اسلام کا مطلب ہے سچائی اور پاکیزگی۔ اسلام کا مطلب ہے خیر خواہی اور انصاف پسندی۔
میڈیا، غرب کے غلط افکار کی ترویج کا آلۂ کارنہ بنے

میڈیا، غرب کے غلط افکار کی ترویج کا آلۂ کارنہ بنے

ہمارے ذرائع ابلاغ دھیان رکھیں کہ عورت کے بارے میں مغرب اور سرمایہ داری کی غلط اور باطل سوچ کی ترویج کا ذریعہ نہ بن جائيں، ان کا آلۂ کار نہ بن جائیں۔ آپ اسلام کی ترویج کیجیے، اسلام کی رائے کو بیان کیجیے، اسلام کی رائے افتخار آمیز ہے۔
غرب کا سب سے بڑا گناہ اپنے برے کاموں کو آزادی کا نام دینا

غرب کا سب سے بڑا گناہ اپنے برے کاموں کو آزادی کا نام دینا

آزادی کے نام پر جنسی بے راہ روی کی روز افزوں ترویج، شاید مغربی سرمایہ داری کے کلچر اور منطق کا شاید سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ وہ یہ سارے برے کام کرتا ہے اور ان کا نام آزادی رکھتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ نے ثابت کر دکھایا حجاب ترقی میں مددگار

اسلامی جمہوریہ نے ثابت کر دکھایا حجاب ترقی میں مددگار

اسلامی جمہوریہ میں یہ دکھا دیا گيا کہ ایک مسلمان اور دیندار خاتون، ایک پردہ دار اور اسلامی پردے کی پابند خاتون تمام میدانوں میں دوسروں سے زیادہ پیشرفتہ انداز میں آگے بڑھ سکتی ہے۔
وہ ہنرمند جس سے گھر کا نظام قائم ہے

وہ ہنرمند جس سے گھر کا نظام قائم ہے

مرد کی آمدنی، مثال کے طور پر آفس کی ایک لگی بندھی آمدنی ہے، چیزیں مہنگی ہو جاتی ہیں لیکن گھر چلتا رہتا ہے۔ دوپہر کو کھانا تیار ہے، کون ہنرمند ہے جو گھر کو چلاتا ہے؟
بیویوں سے کہیں، میں تم سے پیار کرتا ہوں

بیویوں سے کہیں، میں تم سے پیار کرتا ہوں

روایت میں ہے کہ مرد اپنی عورتوں سے کہیں کہ میں تم سے پیار کرتا ہوں، یعنی کھل کر اظہار کریں۔
تباہی اور دربدری، کسی بھی علاقے میں امریکا کی مداخلت کا قطعی نتیجہ

تباہی اور دربدری، کسی بھی علاقے میں امریکا کی مداخلت کا قطعی نتیجہ

جہاں بھی امریکا نے مداخلت کی ہے، یا تو جنگ کی آگ ہے یا نسل کشی ہے یا تباہی اور دربدری ہے، یہ امریکا کی مداخلت کے نتیجے ہیں۔
امریکا اپنے دوستوں سے بھی غداری کرتا ہے

امریکا اپنے دوستوں سے بھی غداری کرتا ہے

امریکی تو اپنے دوستوں سے بھی غداری کرتے ہیں یعنی جو لوگ ان کے دوست ہیں، ان سے بھی غداری کرتے ہیں۔ تیل اور زیر زمین ذخائر کی خاطر وہ دنیا میں کہیں بھی جنگ کی آگ بھڑکانے کو تیار ہیں۔
دنیا کے مختلف ملکوں میں مداخلت کی وجہ سے امریکا روز بروز اکیلا پڑتا جا رہا ہے

دنیا کے مختلف ملکوں میں مداخلت کی وجہ سے امریکا روز بروز اکیلا پڑتا جا رہا ہے

دنیا کے مختلف علاقوں میں امریکا کی مداخلت ان اسباب میں سے ایک ہے جو روز بروز امریکا کو دنیا میں مزید الگ تھلگ کر رہے ہیں، چاہے بعض ملکوں کے سربراہ اس کی خوشامد کریں لیکن یہ چیز اقوام کے درمیان امریکا کو روز بروز زیادہ نفرت انگیز بنا رہی ہے۔