ان دنوں صیہونی حکومت کے فیصلے خود امریکی کر رہے ہیں

ان دنوں صیہونی حکومت کے فیصلے خود امریکی کر رہے ہیں

ان دنوں جو پالیسی چل رہی ہے، یعنی حالیہ ہفتے میں صیہونی حکومت کے اندر جو پالیسی چل رہی ہے، اسے امریکی طے کر رہے ہیں، مطلب یہ کہ پالیسی میکر وہ ہیں اور جو یہ کام ہو رہے ہیں، وہ امریکیوں کی پالیسی کے تحت ہیں۔۔ امام خامنہ ای
صیہونی حکومت پر مقدمہ چلایا جائے

صیہونی حکومت پر مقدمہ چلایا جائے

ان ہی چند دنوں میں غزہ کے کئي ہزار فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ یہ جرم دنیا کے تمام لوگوں کی آنکھوں کے سامنے ہے۔ صیہونیوں پر مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔ آج کی غاصب صیہونی حکومت پر قطعی طور پر مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔ امام خامنہ ای
قرآن کی روشنی میں : خدا کے سامنے غرور ایک دائمی مصیبت میں گرفتاری

قرآن کی روشنی میں : خدا کے سامنے غرور ایک دائمی مصیبت میں گرفتاری

خدا کے حلم سے ایک انسان کا غلط فائدہ اٹھانا، گناہ پر گناہ کرتے جانا اور خدا کے عذاب سے خود کو محفوظ سمجھنا یہ سب کچھ خدا کے مقابل خود فریبی ہے۔ امام خامنہ ای 
پھر استقامتی فورسز کو کوئي روک نہیں پائے گا

پھر استقامتی فورسز کو کوئي روک نہیں پائے گا

اگر یہ جرم جاری رہا تو مسلمانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا، استقامتی فورسز کا صبر ختم ہو جائے گا، پھر کوئي بھی انھیں روک نہیں پائے گا۔ یہ بات جان لیں۔ امام خامنہ ای
الاقصی طوفان، نجات کا بڑا قدم

الاقصی طوفان، نجات کا بڑا قدم

یہ کام، خود فلسطینیوں کا کام ہے، ذہین اور زیرک منصوبہ سازوں، بہادر جوانوں اور جان ہتھیلی پر رکھ کر کام کرنے والوں نے یہ کارنامہ کیا ہے اور یہ کارنامہ ان شاء اللہ، فلسطین کی نجات کے لیے ایک بڑا قدم ہوگا۔
صییہونی حکومت کے خلاف مزاحمت ایک فریضہ ہے

صییہونی حکومت کے خلاف مزاحمت ایک فریضہ ہے

اس سفاک حکومت کے خلاف جدوجہد در حقیقت ظلم کے خلاف مجاہدت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے اور یہ سب کا اجتماعی فریضہ ہے۔ امام خامنہ ای 
عالم اسلام ان جرائم پر ردعمل دکھائے

عالم اسلام ان جرائم پر ردعمل دکھائے

دشمن کا یہ اندازہ بھی غلط ہے کہ بزعم خود اسے خود کو مظلوم بنا کر پیش کرنا چاہیے تاکہ اپنے مجرمانہ حملے کو جاری رکھ سکے۔ البتہ عالم اسلام کو ان جرائم کے مقابلے میں خاموش نہیں رہنا چاہیے، ردعمل دکھانا چاہیے۔ امام خامنہ ای
اتنے مظالم پر فلسطینی قوم کیا کرے؟

اتنے مظالم پر فلسطینی قوم کیا کرے؟

اس ظالم حکومت نے فلسطینی عورت مرد، بچے بوڑھے پر رحم نہیں کیا، مسجد الاقصی کی حرمت کا خیال نہیں رکھا، کالونیوں میں رہنے والوں کو پاگل کتے کی طرح فلسطینیوں پر چھوڑ دیا، نمازیوں کو پیروں سے روندا، تو ان سارے مظالم اور جرائم کے مقابلے میں ایک قوم کیا کرے؟ امام خامنہ ای
درندگي حد پار کر جائے تو طوفان کے لئے تیار رہنا چاہیے

درندگي حد پار کر جائے تو طوفان کے لئے تیار رہنا چاہیے

یہ آفت، خود صیہونیوں نے اپنی ریشہ دوانیوں سے خود اپنے سروں پر نازل کی ہے۔ جب مظالم و جرائم حد سے گزر جائیں، جب درندگي اپنی حد پا کر لے تو پھر طوفان کے لئے تیار رہنا چاہیے۔ امام خامنہ ای
قرآن کی روشنی میں:  فوجی توانائیاں دشمن کی دھمکی کو بے معنی بنا دیتی ہیں

قرآن کی روشنی میں: فوجی توانائیاں دشمن کی دھمکی کو بے معنی بنا دیتی ہیں

ایک مدت تک (امریکی) بار بار کہا کرتے تھے: فوجی (کاروائی کا) آپشن میز پر ہے۔ اب کافی عرصے سے یہ بات دوہرائي نہیں جاتی۔ وہ جانتے ہیں کہ یہ بات بے معنیٰ ہو چکی ہے۔ یہ آپ کی توانائیوں کے سبب ہے۔ امام خامنہ ای