تین مہینے سے صیہونی حکومت جرائم کر رہی ہے۔ تاريخ ان جرائم کو بھولے گي نہیں، صیہونی حکومت کے خاتمے اور زمین سے اس کا وجود مٹ جانے کے بعد بھی یہ جرائم فرموش نہیں کیے جائیں گے۔
ایک چھوٹے سے گروہ نے، ایک بالشت بھر علاقے میں اتنے طاقتور امریکا اور اس کی گود میں بیٹھی ہوئي صیہونی حکومت کو لاچار کر دیا ہے۔
امام خامنہ ای
9 جنوری 2024
1973 کی جنگ میں رچرڈ نکسن کی جانب سے اسرائيل کی امداد، بائيڈن کی جانب سے اسرائيل کی امداد کے مقابلے میں ہیچ ہے۔ عیسائيت اور کیتھولک ازم، امریکا کے صدر کے مذہب کا صرف ظاہری مظہر ہے اور صیہونیت ان کا اصلی مسلک ہے۔
غزہ کے واقعے میں امریکا رسوا ہو گيا، مغربی تمدن کے چہرے سے نقاب اتر گئي۔ فلسطینی قوم نے مغرب کو، امریکا کو، انسانی حقوق کے جھوٹے دعووں کو رسوا کر دیا۔ وائٹ ہاؤس کی اصلیت سامنے آ گئي، امریکا اور برطانیہ کی حکومت کا باطن سامنے آ گيا۔
امام خامنہ ای