ایران کے ہزاروں بسیجیوں (رضاکاروں) نے حسینیہ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔ آیت اللہ خامنہ ای جب حسینیہ میں داخل ہوئے تو رضاکاروں کا والہانہ انداز نظر آیا۔
29 نومبر 2023
شہداء فطری طور پر زندۂ جاوید ہیں اور ان میں جاودانی کا مقتضا پایا جاتا ہے لیکن ہماری بھی کچھ ذمہ داری ہے، ہمیں شہیدوں کے نام کو زندہ رکھنا چاہیے۔
امام خامنہ ای
عالم اسلام یہ نہ بھولے کہ اس اہم اور فیصلہ کن مسئلے میں اسلام کے مقابل، ایک مسلم قوم کے مقابل، مظلوم فلسطین کے مقابل جو کھڑا ہوا ہے وہ امریکہ ہے، فرانس ہے، برطانیہ ہے۔
امام خامنہ ای
مرد اس دریائے زندگی میں کام کاج کی مشغولیت اور پریشانیوں سے الجھا ہوتا ہے۔ وہ جب گھر آتا ہے تو اسے آرام و سکون کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ اطمینان اور راحت چاہتا ہے۔ یہ چین اور سکون گھر میں بیوی پیدا کرتی ہے۔
امام خامنہ ای
بعثت کے آغاز سے ہی خداوند متعال نے پیغمبر کو صبر کا حکم دیا۔ صبر یعنی ان اہداف و مقاصد پر ڈٹے رہنے سے عبارت ہے جو ہم نے خود ترتیب دئے ہیں۔ صبر یعنی جوش و جذبے کے ساتھ بڑھنا اور بڑھتے جانا، یہی صبر کا مطلب ہے ۔
امام خامنہ ای
حسینیۂ امام خمینی میں ملک کی اسپورٹس کمیونٹی، کھلاڑیوں، میڈل جیتنے والوں اور کھیل کے میدانوں میں سرگرم افراد سے رہبر انقلاب اسلامی کی ملاقات شروع
22/11/2023
صیہونی فلسطین میں اسلامی مقدسات کی مسلسل بے حرمتی کرتے ہیں، مسجد الاقصیٰ پر صیہونیوں کا حملہ ہر مسلمان کے دل کو مجروح کر دیتا ہے، ایسے مظالم پر ایک غیور قوم کا ردعمل کیا ہوگا؟ واضح ہے کہ وہ طوفان برپا کر دے گی۔
امام خامنہ ای
امریکا کے صدر، جرمنی کے چانسلر، فرانس کے صدر اور برطانیہ کے وزیر اعظم، یہ سب کے سب نسل پرستی کو مانتے ہیں اور نسل پرستی کی کسی بھی طرح سے مخالفت نہیں کرتے ہیں۔
امام خامنہ ای
ہمیں شک نہیں کہ "اِنَّ وَعدَ اللہ حَق" اللہ کا وعدہ سچا ہے۔ ان شاء اللہ حتمی فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطین کے عوام اور فلسطین کی ہوگی۔
امام خامنہ ای
1/11/2023
محبت ہوگی تو وفاداری بھی ہوگی، بے وفائی، بدقماشی اور ایک دوسرے سے خیانت و کدورت ان کے درمیان نہیں پیدا ہوگی ، محبت ہوگی تو ماحول انس و الفت کا ماحول ہوگا۔