شہید سلیمانی نے مزاحمت کے جذبے کو دوبارہ زندہ کر دیا

شہید سلیمانی نے مزاحمت کے جذبے کو دوبارہ زندہ کر دیا

شہید قاسم سلیمانی نے مزاحتمی محاذ میں ایک تازہ روح پھونک دی، اس کے سامنے ایک نیا راستہ کھول دیا۔ انھوں نے مزاحمت کو زندہ کیا، حیات نو عطا کی، یہ مزاحمت داخلی وسائل پر منحصر تھی، مقدس دفاع کے برسوں کے ان کے تجربوں پر مبنی تھی۔ امام خامنہ ای
پوری ایرانی قوم اور امت مسلمہ کو عید فطر کی مبارکباد

پوری ایرانی قوم اور امت مسلمہ کو عید فطر کی مبارکباد

میں عید سعید فطر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں آپ تمام عزیز نمازیوں کو، پوری ایرانی قوم کو اور پوری امت مسلمہ کو۔ امام خامنہ ای
سعادت اور افتخار آمیز مستقبل

سعادت اور افتخار آمیز مستقبل

اے پروردگار! ہمارے ملک اور ہماری قوم کا مستقبل افتخار آمیز اور سعادت و خوشبختی کی شیرینی کے ساتھ قرار دے۔ امام خامنہ ای
جوانوں کو اللہ کی مدد

جوانوں کو اللہ کی مدد

اے پروردگار! جس طرح تو نے اپنے خالص بندوں کی نصرت کا وعدہ کیا ہے اسی طرح ایرانی قوم کو مکمل نصرت عطا کر۔ اے پروردگار! ہمارے نوجوانوں کی دستگیری کر۔ امام خامنہ ای
اللہ کی مرضی کے مطابق عمل میں کامیابی

اللہ کی مرضی کے مطابق عمل میں کامیابی

اے پروردگار! محمد و آل محمد کے طفیل ہمیں، جو ملک کے کسی بھی گوشے میں اور ملک کے کسی بھی خطے میں ہیں، یہ توفیق عطا کرکہ تیری مرضی و خوشنودی کے مطابق عمل کریں۔ امام خامنہ ای
آپ سے محبت کرتا ہوں، آپ کے لیے دعا کروں گا

آپ سے محبت کرتا ہوں، آپ کے لیے دعا کروں گا

وقت ختم ہو گيا لیکن باتیں بہت ہیں، ہم آپ کو چاہتے ہیں، آپ کے لیے دعا کریں گے۔
اللہ کے خصوصی فضل و کرم کی درخواست

اللہ کے خصوصی فضل و کرم کی درخواست

اے پروردگار! تجھے واسطہ ہے محمد و آل محمد کا اس مبارک مہینے کے آخری ایام میں پوری ایرانی قوم پر لطف و رحمت کر۔ ان راتوں میں دعا کے لیے بلند ہونے والے ہاتھوں، خاص طور پر عزیز نوجوانوں کے ان ہاتھوں کو پر کر دے۔ امام خامنہ ای
فلسطین زندہ ہے

فلسطین زندہ ہے

فلسطین ثابت کر رہا ہے کہ بحمد اللہ زندہ ہے۔ فلسطین زندہ ہے۔ امریکی پالیسیوں اور امریکا کے پٹھوؤں کی پالیسیوں کے برخلاف، جو چاہتے تھے کہ مسئلہ فلسطین بھلا دیا جائے۔ امام خامنہ ای
مغفرت الہی سے محروم نہ ہونا

مغفرت الہی سے محروم نہ ہونا

اے پروردگار! ہمیں مخلصانہ کوشش اور کام میں کامیاب کر۔ اے پروردگار! تجھے واسطہ ہے محمد و آل محمد کا، اپنی خوشنودی کے اسباب ہمیں عطا کر۔ اس مبارک مہینے میں ہمیں اپنی رحمت و مغفرت سے محروم نہ کر۔ امام خامنہ ای
شرمناک خاموشی

شرمناک خاموشی

کیوں دسیوں لاکھ فلسطینی، ستّر سال سے اپنے گھر اور وطن سے دور رہیں اور جلاوطنی کی زندگي گزاریں؟ اور کیوں مسلمانوں کے پہلے قبلے، بیت المقدس کی اہانت ہوتی رہے؟ نام نہاد اقوام متحدہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہیں کر رہی ہے اور نام نہاد انسانی حقوق کے ادارے مر چکے ہیں۔ امام خامنہ ای