جہاں تک ماں کے حق کی بات ہے تو یہ زندگی کا سرچشمہ بننے والی ہستی کا حق ہے ، یعنی عورت ایسے لوگوں کو وجود عطا کرتی ہے جو اس کی ذات سے وجود پاتے ہیں۔ باپ بھی مؤثر ہے لیکن ماں سے بہت کم، ماں کا اثر سب سے زیادہ ہوتا ہے۔
...
دشمن سوچ رہا تھا کہ ایرانی قوم، معاشی مشکلات کی وجہ سے -کہ جو موجود ہیں- تختہ پلٹنے اور ملک کو توڑنے کی دشمن کی سازش کا ساتھ دے گي، یہ ایک غلط اندازہ تھا۔
...
بسیج یا رضاکار فورس اسلامی جمہوریہ ایران کا ایسا عظیم ادارہ ہے جس نے عوام کی خدمت، ملک کی حفاظت، تمام شعبوں کی پیشرفت میں بے مثال کردار ادا کیا ہے۔
...
جنگ بدر میں جب کافروں نے نعرے لگانا شروع کیا، اپنے بتوں کا نام لینا شروع کیا تو پیغمبر نے مسلمانوں سے کہا کہ کہو: اللہ مولانا و لا مولی لکم۔ خدا ہمارا مولا ہے، ہمارا پشت پناہ ہے، ہماری طاقت، اسی کی طاقت پر منحصر ہے جو تمھارے پاس نہیں ہے۔ ایرانی قوم کی طاقت کا سب سے اہم اور اصلی حصہ، اللہ کی حمایت کے...
ان لوگوں نے ان مراکز کو ٹارگٹ بنایا کہ انھیں بند کر دیں تاکہ علم حاصل نہ کیا جا سکے۔ سیکورٹی نہ رہے، علم کا حصول نہ رہے۔ یہ لوگ کمزور پہلوؤں کو ختم نہیں کرنا چاہتے تھے، یہ، مضبوط کاموں کو ختم کرنا چاہتے تھے۔
...
دشمن کا ایک حربہ یہ ہے کہ وہ کسی جگہ پر کوئي کام بہت شور و غل سے شروع کرتا ہے تاکہ سب کی توجہ اس جانب مبذول ہو جائے، پھر کوئي اصلی کام جو وہ انجام دینا چاہتا ہے، کسی دوسری جگہ انجام دیتا ہے۔
عام طور پر طاغوتی اور ظالم ملکوں میں کوئي بڑا عہدہ مل جانے کو اعزاز سمجھا جاتا ہے لیکن اصل سوال یہ ہے کہ کیا ان ملکوں میں غیر سفید فاموں کا اہم عہدوں پر آنا، ان کی پالیسیوں میں تبدیلی کا سبب بن سکتا ہے؟