وہ تبدیلی جو امام خمینی نے پیدا کی؛ ایران

وہ تبدیلی جو امام خمینی نے پیدا کی؛ ایران

اس انقلاب نے اغیار کی دست نگر قوم کو، سب کچھ کرنے پر ‏قادر طاقت میں بدل دیا۔ یہ سب اس عظیم انقلاب کے معجزے ہیں، یہ وہ عظیم ‏تبدیلی ہے جو عظیم الشان امام خمینی نے ملکی سطح پر پیدا کی۔ امام خامنہ ای
عمان کے سلطان کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات پر ایک نظر

عمان کے سلطان کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات پر ایک نظر

عمان کے سلطان اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی ملکوں سے تعاون کی ایران کی پالیسیوں اور امت مسئلہ میں اتحاد یگانگت جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی۔ امام خامنہ ای
آپ کے حرم میں خاموش رہنا بھی عبادت ہے

آپ کے حرم میں خاموش رہنا بھی عبادت ہے

اہل بیت کی ولایت کا نظریہ اور پیغمبر اکرم کے خاندان سے عقیدت کو اسلامی دنیا میں پھیلانا امام رضا علیہ السلام کا کارنامہ ہے۔ امام خامنہ ای 
حج کے راز

حج کے راز

امتیاز و تفریق ختم کرنے کی اسلام کی زبان، زبان عمل ہے۔ کہاں؟ حج میں۔  کالے ہیں، گورے ہیں، دنیا کے فلاں خطے سے آئے ہیں، فلاں تمدن کے ہیں، فلاں تاریخ کے ہیں، سب ایک ساتھ بغیر کسی امتیاز کے، ایک ساتھ ہیں، کوئی امتیاز نہیں ہے۔ یہ اسرار حج ہیں۔ انہیں معرفت کے ساتھ انجام دینا چاہئے۔  امام خامنہ ای  17 مئی 2023
خرم شہر کی آزادی ایک معجزہ

خرم شہر کی آزادی ایک معجزہ

دشمن نے خرم شہر میں اور ایسے دیگر مواقع پر ہماری فتح کا راز دیکھا اور سمجھ گیا۔ امام خامنہ ای
حج کے بے شمار حیرت انگیز فائدے

حج کے بے شمار حیرت انگیز فائدے

خدا وہ دن کبھی نہ لائے، کہ کوئي عازم حج نہیں ہے، تو آپ پر واجب ہے کہ حج کے لئے جائيں چاہے اس سے پہلے دس بار حج کر چکے ہوں۔ اس گھر، اس اصلی مرکز اور اس بنیادی مرکز کو کبھی بھی خالی نہیں رہنا چاہئے۔ «قیامًا لِلنّاس»۔ یہ تعبیر بہت اہم ہے۔ امام خامنہ ای  ‏
خارجہ پالیسی پر وقار ہو خوشامدانہ نہیں

خارجہ پالیسی پر وقار ہو خوشامدانہ نہیں

عزت یعنی دوسروں کے اشاروں اور بیانوں سے آس لگانے کی نفی۔ فلاں ملک کی فلاں بڑی اور پرانی سیاسی شخصیت نے یہ بیان دے دیا، ایسی رائے دی۔ فلاں نے ایسا کہہ دیا۔ عزت یعنی ہم ان چیزوں کے آسرے پر نہ رہیں، ہمارا تکیہ اپنے اصولوں پر ہو۔ امام خامنہ ای  ‏
ہم اپنی ثقافت کے مطابق بچوں کی کتابیں تیار کریں

ہم اپنی ثقافت کے مطابق بچوں کی کتابیں تیار کریں

میری تاکید ہے کہ مختلف عمر کے بچوں کے لئے جہاں تک ممکن ہو کتابیں تیار کریں ‏اور اس سلسلے میں ہمیں اغیار کی کتابوں سے بے نیاز کریں۔ تاکہ ہم ان شاء اللہ اپنی ‏ثقافت، اپنی جہت اور اپنے اہداف کے ساتھ کتابیں اپنے بچوں کو دے سکیں۔ امام خامنہ ای  ‏
حج کا ایک ہدف ہے، وہ ہدف کیا ہے؟

حج کا ایک ہدف ہے، وہ ہدف کیا ہے؟

وہ ہدف مسلم امہ کا اتحاد ہے۔ کس کے مقابلے میں؟ کفر کے مقابلے میں، ظلم کے مقابلے میں، استکبار کے مقابلے میں، انسانی و غیر انسانی بتوں کے مقابلے میں۔ ان تمام چیزوں کے مقابلے میں جنہیں ختم کرنے کے لئے اسلام آیا۔ ‏ امام خامنہ ای
ملک کی ثقافت کی تعمیر میں کتاب کی اہمیت

ملک کی ثقافت کی تعمیر میں کتاب کی اہمیت

ملک کی ثقافت اور کلچر بنانے کے لئے ہمیشہ کتاب کی ضرورت ‏ہوتی ہے۔ اگرچہ آج دیگر بہت سے وسائل بھی وجود میں آ گئے ہیں، جیسے سوشل میڈیا ‏وغیرہ ہے لیکن کتاب اب بھی اپنی جگہ بہت اہم اور بہت اعلی درجہ رکھتی ہے۔  ‏ امام خامنہ ای