زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
قرآن کی روشنی میں: الہی ہدایت اور کامرانی بندوں کی کوشش اور جہاد سے وابستہ ہے

قرآن کی روشنی میں: الہی ہدایت اور کامرانی بندوں کی کوشش اور جہاد سے وابستہ ہے

اور جو لوگ ہماری خاطر جدوجہد کرتے ہیں ہم ان کو ضرور اپنے راستے دکھا دیتے ہیں۔ (سورہ عنکبوت، آیت نمبر 69) جب اس کے بندے اپنی مجاہدت کو ظاہر کرتے ہیں تو خداوند متعال بھی اپنی ہدایت ان کے ہمراہ کردیتا ہے؛ الہی ہدایت کے علاوہ کامیابی و کامرانی بھی وہ ان کے ساتھ کر دے گا۔ امام خامنہ ای 17 فروری 2021
مجرم اور شریک جرم

مجرم اور شریک جرم

(غزہ کے) اس مسئلے میں امریکا یقینی طور پر مجرمین کا شریک جرم ہے، یعنی اس جرم میں امریکا کا ہاتھ کہنیوں تک مظلوموں اور بچوں کے خون میں ڈوبا ہوا ہے، دراصل امریکا ہی (اس جرم کو) مینیج کر رہا ہے۔ امام خامنہ ای 25 اکتوبر 2023
اسلامی گھرانہ: گھرانے نظر رکھیں

اسلامی گھرانہ: گھرانے نظر رکھیں

گھر کے افراد ایک دوسرے کا خیال رکھیں، نفاق یکایک سر نہیں ابھارتا کہ ہم سوچیں کہ ایک شخص رات کو مومن سوتا ہے اور صبح کو منافق بن کر نیند سے بیدار ہوتا ہے، جی نہیں! نفاق رفتہ رفتہ پروان چڑھتا ہے اور اس کا علاج یہ ہے کہ اس پر نظر رکھی جائے، خود کی نگرانی کا مطلب یہی تقویٰ ہے۔ امام خامنہ ای 11 ستمبر 2009
درس اخلاق: نیت میں سچائی اور اخلاص، الہی ہدایت و رحمت ساتھ لاتی ہے

درس اخلاق: نیت میں سچائی اور اخلاص، الہی ہدایت و رحمت ساتھ لاتی ہے

آپ واقعی اپنی نیتوں کو خدا کے لئے خالص کیجئے، جب نیت سچی ہوگی تو الہی رحمت اور الہی ہدایت کی آپ کے چاروں طرف بارشں ہوگی، "ھدی ً للمتقین" قرآن نے اپنی ہدایت متقین سے مخصوص قرار دی ہے۔ امام خامنہ ای 1 اگست 2019
قرآن کی روشنی میں: جو شخص حقیقت کا متلاشی ہوتا ہے، خدا اس کی رہنمائی کرتا ہے

قرآن کی روشنی میں: جو شخص حقیقت کا متلاشی ہوتا ہے، خدا اس کی رہنمائی کرتا ہے

ہدایت و رہنمائی اور الہی اشاروں سے دوری زیادہ تر تقوے سے محرومی کے سبب ہوتی ہے۔ اگر انسان تقوے کی فکر میں رہے تو اللہ بھی اس کی رہنمائی کرتا ہے۔ "اور جو لوگ ہماری خاطر جدوجہد کرتے ہیں ہم ان کو ضرور اپنے راستے دکھا دیتے ہیں۔" (سورۂ عنکبوت، آیت 69) امام خامنہ ای 8 دسمبر 2018
محفوظ علاقہ محفوظ نہ رہا

محفوظ علاقہ محفوظ نہ رہا

یہ ظالم و خونخوار دشمن، غاصب دہشت گرد حکومت، جرم کی کسی حد پر رکنا نہیں جانتی۔ امام خامنہ ای 25 اکتوبر 2023
اسلامی گھرانہ: جوانی کے آغاز سے ...

اسلامی گھرانہ: جوانی کے آغاز سے ...

جوانوں کی شادی کے سلسلے میں میرا یہ خیال ہے کہ اگر شادی میں بےجا دکھاوے اور فضول خرچی سے پرہیز کیا جائے، تو جوان، جوانی کی ضرورت کے وقت شادی کریں گے۔ مغربی تہذیب کی اندھی تقلید کی وجہ سے لوگ سوچتے ہیں کہ شادی دیر سے کرنی چاہئے جبکہ اسلام میں ایسا نہیں ہے۔ امام خامنہ ای 16 نومبر 2000
حریت اور انصاف پسندوں کے امام

حریت اور انصاف پسندوں کے امام

امام حسین علیہ السلام حریت پسندی، انصاف پسندی، برائيوں سے جنگ اور انسان کی جہالت و خواری سے مقابلے میں ان کے امام ہیں۔ 14 اپریل 2000
حسینی تحریک نے اسلام کی حقیقت کا تعارف کرایا

حسینی تحریک نے اسلام کی حقیقت کا تعارف کرایا

امام حسین علیہ السلام کی تحریک اکیلے ہی ڈھال بن سکتی ہے، ڈٹ سکتی ہے اور دنیا کو اسلام کی حقیقت، قرآن کی حقیقت سے متعارف کرا سکتی ہے۔ 18 ستمبر 2019
آج کا شمر، اسرائيل ہے

آج کا شمر، اسرائيل ہے

ہم شمر پر لعنت بھیجتے ہیں تاکہ دنیا میں شمر بننے اور شمر جیسا عمل کرنے کی جڑیں کاٹ دیں۔ امام خامنہ ای 9 جنوری 2008