زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
درس اخلاق: تہذیب نفس پر خود نظر رکھیں

درس اخلاق: تہذیب نفس پر خود نظر رکھیں

آج ہمارے معاشرے میں ایک بنیادی فکر اخلاق و عادات تبدیل کرنے پر مرکوز ہونا چاہئے، ہم میں سے ہر شخص کو اپنی یہ ذمہ داری سمجھنا چاہئے کہ ایک شخص کی عادت بدل کر اس کو برائی سے اچھائی کی راہ پر لگائیں اور وہ ایک شخص کوئی اور نہیں بلکہ ہم خود ہیں۔ امام خامنہ ای 14 جولائی 1993
مشترک دشمن کے خلاف متحد

مشترک دشمن کے خلاف متحد

امریکی کچھ باتوں کو امریکی اصول کے طور پر پیش کرتے ہیں...یہ اصول انسانی کرامت، انسانی حقوق اور ان جیسی چیزیں ہیں۔ یہ امریکی اصول ہیں؟! کیا یہ وہی حکومت نہیں ہے جس نے امریکی سرزمین کے اصل باشندوں کا قتل عام کیا؟... انہیں دنوں آج کل ہر دن فلسطینی عوام کا ان کے گھروں میں، غاصبوں کے ہاتھوں علی الاعلان قتل ہو رہا ہے۔ امام خامنہ ای 18 مارچ 2002
مطلوبہ زندگی کا آغاز ظہور امام زمانہ کے بعد ہوگا

مطلوبہ زندگی کا آغاز ظہور امام زمانہ کے بعد ہوگا

انسان کی اصلی زندگي اور اس کی مطلوبہ حیات، حضرت امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کے وقت سے شروع ہوگي۔ انسانیت لگاتار راستہ طے کر رہی ہے تاکہ شاہراہ تک پہنچ سکے، یہ شاہراہ، مہدویت کا زمانہ ہے، حضرت امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کا زمانہ ہے۔ درحقیقت انسان کی اصل زندگي اور اس کی مطلوبہ حیات، اس شاہراہ سے شروع ہوگي اور انسانیت اس وقت ایک راستے پر آئے گی اور وہ راستہ، ایک صراط مستقیم ہے جو اسے آفرینش کی منزل تک پہنچائے گا۔ امام خامنہ ای 11 جون 2014
قرآن کی روشنی میں: ملت ایران کی پشت پر الہی قدرت کار فرما ہے

قرآن کی روشنی میں: ملت ایران کی پشت پر الہی قدرت کار فرما ہے

یقیناً میرا پروردگار میرے ساتھ ہے جو ضرور میری رہنمائی کرے گا۔ (سورۂ شعرا، آیت 62) خداوند متعال نے ہر مرحلے میں، تمام مواقع پر اس ملت کی صحیح راستے کی طرف ہدایت کی ہے، حساس مقامات پر الہی لطف و فضل اس ملت کی مدد کو آیا ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا۔ امام خامنہ ای 7 اکتوبر 1998
بچے ماں کے ہاتھوں کا بوسہ ضرور لیا کریں

بچے ماں کے ہاتھوں کا بوسہ ضرور لیا کریں

ایک خاتون کو اگر گھریلو ماحول میں محترم سمجھا جانے لگے تو معاشرے کی مشکلات کا ایک بڑا اہم حصہ حل ہو جائے گا۔ ایسی عادت بنالیں کہ بچے ماں کے ہاتھوں کا بوسہ ضرور لیا کریں، اسلام یہی چاہتا ہے۔ یہ احترام ہونا چاہیے۔ امام خامنہ ای 11 جون 2013
قرآن کی روشنی میں: دشمن کے خلاف جاگتے رہئے

قرآن کی روشنی میں: دشمن کے خلاف جاگتے رہئے

"یقینا شیطان کا مکر و فریب نہایت کمزور ہے۔" (سورۂ نسا، آیت نمبر 76) یہ قرآن کی آیت ہے لیکن ہم کو غفلت و لاپروائی سے کام نہیں لینا چاہئے۔ ہوشیار رہیں اور خیال رکھیں کہ دشمن کے لئے میدان تیار نہ کریں، اگر ہم غافل ہوئے اور سوگئے تو دشمن اپنا زہر ڈالنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ امام خامنہ ای 12 دسمبر 2018
مہدویت کا عقیدہ سامراج کی آنکھوں کا کانٹا

مہدویت کا عقیدہ سامراج کی آنکھوں کا کانٹا

میں نے ایک دستاویز میں دیکھا، سامراجی کہتے تھے کہ جب تک مہدویت پر لوگوں کا عقیدہ ہے، تب تک ہم ان کے ملکوں کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتے۔ دیکھیے، مہدویت کا عقیدہ کتنا اہم ہے! وہ لوگ کتنی غلطی کرتے ہیں جو روشن فکری اور تجدد پسندی کے نام پر اسلامی عقائد پر، بغیر مطالعے کے، بغیر اطلاع کے اور یہ جانے بغیر کہ وہ کیا کر رہے ہیں، سوالیہ نشان لگاتے ہیں۔ امام خامنہ ای 16 دسمبر 1997
اسلامی گھرانہ: ماں گھر اور خاندان میں بنیادی مقام رکھتی ہے

اسلامی گھرانہ: ماں گھر اور خاندان میں بنیادی مقام رکھتی ہے

گھرانہ، جوش و جذبے اور برکت سے معمور ایک ایسا مرکز ہے جس پر انسانی تربیت کے محکم ترین ستون قائم ہوئے ہیں۔ اس طرح کے ماحول میں محور و مرکز کون ہے؟ ماں ! اصل کون ہے؟ ماں! دائرے کا مرکز کون ہے؟ ماں! ماں ہی گھر اور خاندان کا مرکز ہے۔ امام خامنہ ای 03 فروری 2021
درس اخلاق: کام کاج اور علم کا حصول نماز اور تلاوت قرآن کی مانند عبادت ہے

درس اخلاق: کام کاج اور علم کا حصول نماز اور تلاوت قرآن کی مانند عبادت ہے

وہ علم کہ جس کی آپ تعلیم دیتے ہیں، وہ جتنا زیادہ فائدہ مند ہو اس کا اتنا ہی زیادہ ثواب ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ اگر آپ قرآن اور دینی علوم پڑھائیں تو ثواب ہے اور ریاضی، فزکس اور کیمسٹری وغیرہ کی تعلیم دیں تو اس میں ثواب نہیں ہے۔ امام خامنہ ای 3 مارچ 1996
بڑی رسوائي

بڑی رسوائي

دنیا کو غزہ کے مسئلے میں زیادہ سنجیدگي سے فیصلہ کرنا چاہیے۔ حکومتوں کو، اقوام کو، مختلف میدانوں میں فکری و سیاسی شخصیات کو پوری سنجیدگي سے فیصلہ کرنا چاہیے۔ پھر اس سوچ کے ساتھ انسان سمجھ سکتا ہے کہ امریکی کانگریس نے پرسوں اپنی کتنی بڑی رسوائي کرائي کہ وہ اس مجرم کی باتیں سننے کے لیے بیٹھی اور اس کی باتیں سنیں۔ یہ بہت بڑی رسوائي ہے۔ امام خامنہ ای 28 جولائی 2024