زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
کوئی دن ایسا نہ ہو کہ آپ نے قرآن نہ کھولا ہو

کوئی دن ایسا نہ ہو کہ آپ نے قرآن نہ کھولا ہو

روزانہ ضرور قرآن پڑھئے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ مثال کے طور پر آدھا پارا پڑھئے۔ ہر روز آدھا صفحہ، ایک صفحہ، لیکن ترک نہ ہونے پائے۔  پورے سال کوئی دن ایسا نہ ہو کہ آپ نے قرآن نہ کھولا ہو اور قرآن کی تلاوت نہ کی ہو۔  امام خامنہ ای 23 مارچ 2023 ...
واقعہ غدیر نعمت اور احسان

واقعہ غدیر نعمت اور احسان

یہ حقیقت ہے کہ واقعہ غدیر اور حضرت علی علیہ السلام کو ولی امر امت اسلامی اور جانشین پیغمبر کے طور پر پیش کیا جانا اسی طرح اللہ کی نعمت اور احسان ہے جیسے خود نبوت و رسالت اللہ کی بڑی نعمت اور بڑا احسان ہے امام خامنہ ای 29 اگست 2018 ...
انسان ساز حج کی وعدہ گاہ

انسان ساز حج کی وعدہ گاہ

معنویت، دینی اخلاق کے ارتقاء کے معنی میں ہے۔ دین کی نفی کے ساتھ اخلاق کی فسوں کاری کا انجام، جس کی عرصے تک مغرب کے فکری ذرائع کی جانب سے ترویج کی جاتی رہی، مغرب میں اخلاقیات کا تیز رفتار زوال ہے جس کا دنیا میں سبھی مشاہدہ کر رہے ہیں۔ معنویت اور اخلاق کو، حج کے مناسک سے، احرام میں سادگي سے، خیالی امتیازات کی نفی سے، توحید کے محور کے گرد پر امید طواف سے، شیطان کو کنکریاں مارنے سے اور مشرکین سے اعلان برائت سے سیکھنا چاہیے۔ امام خامنہ ای 25 جون 2023
اسلامی جمہوریہ کی طرف سے فلسطین کی حمایت کی بنیاد شریعت ہے ٹیکٹک اور ڈپلومیسی نہیں

اسلامی جمہوریہ کی طرف سے فلسطین کی حمایت کی بنیاد شریعت ہے ٹیکٹک اور ڈپلومیسی نہیں

امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اسلامی تحریک کے آغاز کے وقت ہی قلبی ایمان و اعتقاد کی بنیاد پر فلسطین کی حمایت کی اور اسلامی جمہوریہ کی طرف سے اس حمایت کی بنیاد اسلامی فقہ و شریعت ہے ٹیکٹک اور ڈپلومیسی نہیں۔ امام خامنہ ای 21 جون 2023
شیعوں کا محکم نیٹ ورک امام محمد تقی علیہ السلام کی کاوش

شیعوں کا محکم نیٹ ورک امام محمد تقی علیہ السلام کی کاوش

کسی بھی دور میں عالم اسلام کی سطح پر شیعوں کا آپسی رابطہ اور نیٹ ورک کا پھیلاؤ ایسا نہیں تھا جیسا امام محمد تقی، امام علی نقی اور امام حسن عسکری علیہم السلام کے زمانے میں وجود میں آیا۔ یعنی ان دونوں اماموں کے سامرا میں محصور ہونے اور ان سے قبل امام محمد تقی اور ایک الگ انداز سے امام رضا علیہ السلام ...
مخاصمت کی آخری سانسیں

مخاصمت کی آخری سانسیں

آج دشمن اسلامی جمہوریہ اور امت اسلامیہ کے خلاف جو کچھ کر رہا ہے وہ اس کی دشمنی کی آخری سانسیں ہیں۔ 15 اپریل 2019‏ امام خامنہ ای
اسلامی جمہوریہ کی روح ہیں، انقلاب کی روح

اسلامی جمہوریہ کی روح ہیں، انقلاب کی روح

امام خمینی اسلامی جمہوریہ کی روح ہیں، امام خمینی اس انقلاب کی روح ہیں، امام کا ذکر پھیکا نہ پڑنے پائے  امام خامنہ ای       4 جون 2022
برکتوں کا سرچشمہ امام رضا علیہ السلام

برکتوں کا سرچشمہ امام رضا علیہ السلام

ہماری سرزمین پر امام رضا علیہ السلام کا حرم اقدس واقع ہونے اور ملک کے گوشے گوشے اور عوام کے دلوں میں آپ کی روحانی موجودگی کی برکتیں نمایاں ہیں۔ آٹھویں امام علیہ السلام ہماری قوم کی روحانی، فکری و مادی نعمتوں کا سرچشمہ ہیں۔ امام خامنہ ای 15 جنوری 2003
ذکر اہل بیت کی نشست

ذکر اہل بیت کی نشست

امام رضا علیہ السلام: جو کسی ایسی نشست میں بیٹھے جہاں ہم اہل بیت کا تذکرہ ہو رہا ہو، اس کا دل اس دن مردہ نہیں ہوگا جس دن دل مردہ ہو جائیں گے۔  بحار الانوار جلد 49 صفحہ 90 ...
علوم و معارف اہل بیت کی ترویج کا مرکز

علوم و معارف اہل بیت کی ترویج کا مرکز

دلچسپ بات یہ ہے کہ شہر قم کی پیدائش بھی ایک جہادی اقدام کا نتیجہ ہے جو بصیرت کے ساتھ انجام دیا گیا۔ یعنی اشعریوں ‏کا خاندان جب یہاں آیا اور اس علاقے میں قیام پذیر ہو گيا تو در اصل اس نے معارف اہلبیت علیہم السلام کی ترویج کے لئے، ‏ایک ثقافتی جد وجہد یہاں شروع کی تھی۔ اشعریوں نے اس سے پہلے کہ وہ قم آئیں، میدان جنگ میں جہادی کارنامے بھی انجام ‏دئے تھے۔ اشعریوں کے بڑوں نے جناب زيد ابن علی ( علیہما السلام ) کی قیادت میں رہ کر جہاد کیا تھا۔ یہی وجہ تھی حجاج ‏ابن یوسف ان پر غضبناک ہوا اور یہ لوگ یہاں آنے پر مجبور ہوئے۔ انہوں نے اپنی کوششوں سے، اپنی بصیرت سے، اپنے ‏علم و دانش سے اس علاقے کو علم کا گہوارا قرار دیا اور یہی چیز باعث بنی کہ حضرت فاطمۂ معصومہ سلام اللہ علیہا جب ‏اس علاقے میں پہنچیں تو آپ نے قم آنے کی خواہش ظاہر کی۔ یہاں ان ہی اشعریوں کے بزرگوں کے سبب، لوگ گئے ان کا ‏استقبال کیا، حضرت معصومۂ ( قم) کو اس شہر میں لے آئے اور یہ نورانی بارگاہ اس دن سے، اس عظیم ہستی کی وفات کے ‏بعد سے ہی اس شہر قم میں نورافشانی کر رہی ہے۔ اہل قم نے جو اس عظیم ثقافتی تحریک کے وجود کا باعث بنے تھے اسی ‏دن سے اس شہر میں معارف اہلبیت علیہم السلام کا مرکز تشکیل دیا اور سیکڑوں عالم، محدث، مفسر اور اسلامی و قرآنی ‏احکام کے مبلغ عالم اسلام کے مشرق و مغرب میں روانہ کئے۔ قم سے ہی خراسان کے خطے میں اور عراق و شامات کے ‏مختلف حصوں میں علم پھیلا۔ روز اول سے ہی قم والوں کی بصیرت کا یہ عالم ہے، کیونکہ قم کی پیدائش ہی جہاد و بصیرت ‏کی بنیاد پر ہوئي ہے۔ امام خامنہ ای 19 اکتوبر 2010‏