حضرت ولی عصر ارواحنا فداہ کے ظہور اور ان کے وجود کا عقیدہ رکھنے والے ہرگز مایوسی اور ناامیدی کا شکار نہیں ہوتے۔ وہ جانتے ہیں کہ یقینی طور پر یہ سورج طلوع ہوگا اور اِن تاریکیوں اور اندھیروں کو ختم کر دے گا۔
امام خامنہ ای
12/5/2017
...
اگر آپ اپنے معاشرے میں اپنے اور دوسروں کے اندر تقوی، نیک صفات، اخلاق، دینداری، زہد اور خداوند عالم سے روحانی قربت پیدا کر سکیں تو آپ نے ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے ستون کو مزید مستحکم کیا ہے۔
امام خامنہ ای
27/6/1980
جب بھی امام حسین علیہ السلام پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زیارت کے مشتاق ہوتے تھے تو حضرت علی اکبر علیہ السلام کو دیکھتے تھے۔
امام خامنہ ای
7 مئي 1998
ماہ رجب و شعبان آمادگی کا موقع ہے کہ انسان ماہ رمضان میں تیاری کے ساتھ داخل ہو۔ سب سے پہلی آمادگی توجہ اور حضور قلب ہے۔ اپنے تمام حرکات و سکنات کے بارے میں یہ تصور رکھنا کہ وہ اللہ کی نظروں میں ہیں۔
ہم ماہ شعبان میں، عبادت کے مہینے، توسل کے مہینے، مناجات کے مہینے میں وارد ہو چکے ہیں۔ "اور جب میں تجھ سے دعا کروں تو میری دعا سن لے، جب میں تجھے پکاروں تو میری ندا پر توجہ فرما۔"(مناجات شعبانیہ) اللہ تعالی سے مناجات کا موسم، ان پاکیزہ دلوں کو معدن عظمت سے، معدن نور سے متصل کر دینے کا موسم۔ اس کی ق...
افراد معاشرہ کے درمیان محبت و خلوص اور اپنائیت بھی بعثت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے، معاشرے میں زندگی ہمدردی و مروت کی فضا میں گزرنا چاہئے۔
امام خامنہ ای
18 فروری 2023
...
نبی اعظم کی بعثت بشریت کو عطا کیا جانے والا اللہ کا سب سے عظیم تحفہ ہے۔ وجہ یہ ہے کہ بعثت میں بشریت کے لئے لا متناہی خزانے ہیں جو آخرت سے قبل تک انسان کی تمام دنیوی زندگی کی سعادت کی ضمانت بن سکتے ہیں۔
امام خامنہ ای
18 فروری 2023
...
نبی اکرم کی بعثت کا سب سے پہلا ہدف توحید کی دعوت دینا تھا۔ توحید محض فکری و فلسفیانہ نظریہ نہیں بلکہ انسانوں کے لئے ایک ضابطہ حیات ہے۔ اللہ کو پوری زندگی پر مسلط رکھنا اور انسانی زندگی میں گوناگوں طاقتوں کی مداخلتوں کا سد باب کر دینا۔
امام خامنہ ای
24 ستمبر 2003
...
بعثت کا دن یقینا تاریخ بشر کا سب سے عظیم دن ہے۔ کیونکہ وہ ہستی جس سے اللہ نے خطاب فرمایا اور جس کے دوش پر عظیم ذمہ داری رکھی، تاریخ کی عظیم ترین ہستی اور عالم وجود کی عظیم ترین مخلوق ہے، اسی طرح وہ ذمہ داری بھی جو اس عظیم انسان کے دوش پر رکھی گئی، یعنی انسانوں کو وادی نور کی سمت لے جانے کی ذمہ داری ...
11 فروری 2023 کے جلوسوں میں گراں قدر اور وسیع شرکت پر ملت ایران کی عظمت کو سلام کرتا ہوں۔ میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ شکریہ ادا کروں۔ اس کی قدردانی اللہ ہی کر سکتا ہے۔ ملت ایران! اللہ آپ کی زحمتوں کی قدردانی فرمائے!
امام خامنہ ای
15/2/2023
...