بسم ‌الله ‌الرحمن‌ الرحیم

عزیز طلب علمو!

نوجوانی اور طالب علمی میں سے ہر ایک اپنی جگہ پر طاقتور انجن کی مانند انسان کی اعلی اہداف تک رسائی میں مدد کرتی ہے۔ آپ ان دونوں خصوصیات کے علاوہ اسلامی انجمنوں کی رکنیت کی خصوصیت سے بھی آراستہ ہیں۔ آپ پر حجت تمام ہو چکی ہے۔ آپ عزیزوں سے وابستہ توقع علمی، دینی و اخلاقی اعتبار سے خود سازی سے بالاتر توقع ہے۔ توقع یہ ہے کہ آپ اپنے گرد و پیش کے ماحول پر بھی اثر انداز ہوں اور اپنی گفتار و رفتار سے راہ خدا کے مسافروں میں اضافہ کریں۔ حقیقی اسلام کے لہراتے پرچم سے کفر و استکبار کے محاذ کے غیر مساوی پیکار میں، یہ ہم سب کا فریضہ ہے۔ ہم میں سے ہر کسی کو صحیح اسلامی معرفت اور اللہ کے صراط مستقیم کا ایک سر چشمہ ہونا چاہئے۔ آپ کے پاکیزہ قلوب ہمیشہ شاداب، امیدوں سے معمور اور درخشاں رہیں!

سید علی خامنه‌ ای

۱ بهمن ۱۳۹۵ ( ہجری شمسی مطابق 20 جنوری 2017)