اللہ تعالی شہید کے درجات کو بلند کرے! اللہ نے آپ کے اس شہید کو وقار عطا کیا۔ آپ دیکھئے کہ اس نوجوان کی شہادت کا ملک میں کیسا شور ہے۔ شہید تو بہت ہیں اور سارے ہی شہدا اللہ تعالی کی بارگاہ میں معزز ہیں لیکن اس نوجوان میں کوئی منفرد خصوصیت تھی۔ اللہ کا کوئی بھی عمل حکمت سے خالی نہیں ہے۔ اس نوجوان کا جذبہ اخلاص اور پاکیزہ نیت، اس طرح کی شہادت کی ملک کو شدید ضرورت کے وقت اس نوجوان کا برمحل اقدام باعث بنا کہ اللہ تعالی نے آپ کے اس نوجوان کے نام، آپ کے شہید کے نام کو یہ رفعت و بلندی دی  اور اسے بلند مرتبہ قرار دیا۔ ہمارے پیش نظر ایسے بہت کم شہدا ہیں جنھیں اللہ تعالی نے اس انداز سے سب کی نظروں میں محترم اور معزز بنایا۔ اللہ نے آپ کے نوجوان کو سب کے لئے عزیز بنا دیا۔ اللہ تعالی ان شاء اللہ آپ کو اجر دے، آپ کو صبر دے۔ اللہ آپ کی عزت و وقار میں اضافہ کرے، خداوند عالم آپ سب کو، والدہ کو، اہلیہ کو، والد کو، تمام پسماندگان کو جزائے خیر سے نوازے، آپ سب کو توفیق دے کہ اس شہید کے راستے پر آگے بڑھتے ہوئے آپ اپنے فرائض پر کامیابی سے عمل کریں۔

خداوند عالم ہم سب کو بھی شہدا کا قدرداں بنائے، ان شاء اللہ۔