بسم‌ الله‌ الرّحمن‌ الرّحیم

مزاحمتی علما کی بین الاقوامی یونین کے محترم سربراہ عالم جلیل القدر جناب آقا شیخ ماہر حمود  صاحب

آپ پر اور کانفرنس کے تمام حاضرین پر سلام ہو۔ فلسطین کی سنگین اور ناقابل فراموش ذمہ داری تمام دنیائے اسلام کے کندھے پر ہے۔ بلا شبہ اس فریضے کا بڑا حصہ اسلامی ممالک کی علمی ہستیوں، علمائے دین، سیاسی شخصیات اور عہدیداران کے دوش پر ہے۔ یہ مقدس اور نیک انجام تک پہنچنے والی جدوجہد ہے۔ اللہ کا وعدہ اس جدوجہد میں حتمی نصرت کا وعدہ ہے۔ آپ کی آج کی یہ کانفرنس اس عظیم اور عمومی مہم کا حصہ ہے۔

اللہ تعالی سے آپ سب کے لئے توفیقات اور صیہونی حکومت کے خلاف گوناگوں جدوجہد کے جاری رکھنے کی سفارش ان تمام لوگوں کو کرتا ہوں جو اس عظیم فریضے کا احساس رکھتے ہیں۔

و السّلام علیکم و رحمة الله

سیّد علی خامنه‌ ای

8 آبان 1396( ہجری شمسی مطابق 30  اکتوبر 2017)