بسم الله الرحمن الرحیم

نماز کی دعوت دینا، زندگی کے سب سے پرکشش جلوے کی دعوت ہے، کیونکہ نماز زندگی کا وہ باب ہے جس میں انسان خالق کے سامنے اور تمام نیکیوں اور جمال کے مالک کی بارگاہ میں عاشقانہ انداز میں حاجت بیان کرتا ہے اور اپنے دل و روح کی پاکیزگی و کشش کی سطح بڑھاتا ہے۔ قرآن و حدیث مں نماز و ذکر کے سلسلے میں اس وسیع پیمانے پر اور موثر زبان میں سفارشات کا ہونا نماز کی دعوت کی اسی حصوصیت کی نشانی ہے۔ اللہ تعالی کے صالح و نیکوکار بندے اسے اپنے لئے ایک درس سمجھیں اور نماز کی دعوت دیں۔ اسلامی نظام میں مومن عہدیداران اس دعوت کے لئے اپنے وسیع امکانات و وسائل کو بروئے کار لائیں۔ علمائے دین، اساتذہ، عہدیدیران و حکام ہر جگہ اپنے مخاطب افراد کو اور اپنی رسائی کے دائرے میں آنے والے افراد کو اس سمت لے جائیں اور انھیں اللہ تعالی اور قرآن سے مانوس ہونے کی دعوت دیں۔

اس سالانہ کانفرنس کے آپ منتظمین بالخصوص مخلص و مجاہد عالم دین حجۃ الاسلام آقا قرائتی  اس عظیم توفیق خداوندی کی قدر کریں اور اس راہ مستقیم پر ثابت قدم رہتے ہوئے یہ جان لیں، ویسے آپ جانتے بھی ہیں، کہ اللہ تعالی صبر و استقامت کا راستہ اختیار کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

و السلام علیکم و رحمة‌ الله

سیّد علی خامنه ‌ای

۲۹ آذر ۱۳۹۶ (ہجری شمسی مطابق 20 دسمبر 2017)