جناب! آپ نے بڑا عظیم کارنامہ انجام دیا ہے۔ یعنی جو عمل آپ نے انجام دیا وہ 'پوریائے ولی' (معروف خلیق و انسان دوست پہلووان) کے کارناموں کے زمرے میں آتا ہے۔ اسے آپ اللہ کے لئے کیا جانے والا عمل سمجھیں  اور اس کا اجر بھی اللہ تعالی سے مانگیں اور اسے اپنے لئے ہمیشہ محفوظ رکھیں۔ یعنی اس روحانی اجر کو محفوظ رکھیں۔ البتہ حضرات (1) ان کے مادی انعام میں بھی کوئی کمی نہ ہونے دیں۔

مجھے جب اطلاع ملی تو واقعی افتخار کا احساس  پیدا ہوا آپ کے اس عمل  پر۔ یعنی انسان عزت کا احساس کرتا ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں سے ایک نوجوان یہ بڑے اور بلند ہدف کی خاطر اپنی خواہش کو پامال کرنے پر آمادہ ہو جاتا ہے۔ آفرین ہے آپ کو جناب!  شاباش۔ اللہ آپ کو کامیاب کرے۔ (۲)

۱. اس ملاقات کے موقع پر اسپورٹس اور نوجوانوں کے امور کے وزیر اور بعض دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

۲. ملاقات کے آخر میں رہبر انقلاب اسلامی نے کشتی گیر علی رضا کریمی کو تحفے میں ایک انگوٹھی دی۔