بسم الله الرّحمن الرّحیم
اللہ تعالی ان شاء اللہ آپ پاکیزہ دل اور جوش و جذبے سے معمور نوجوانوں کے اس عمل کو قبول فرمائے اور آپ کو اپنے فضل و کرم سے نوازتے وقت ہم پر بھی نظر کرم کرے۔ حقیقت امر یہی ہے کہ پاکیزہ دل، صادقانہ جذبات اور بے لوث ایمان کی وجہ سے نوجوانوں پر اللہ تعالی کا لطف بہت خاص ہوتا ہے۔ اسے آپ ذہن نشین رکھئے۔ مومن نوجوانوں کے لئے اللہ تعالی نے جو نعمت اور جو عطیہ معین فرمایا ہے اس کی قدر کیجئے۔ ہم بھی آپ پر اللہ تعالی کے اس خاص تفضل سے بہرہ مند اور مستفیض ہو سکیں۔
آج کی نشست بھی بہت شیریں تھی۔ تمام برادران عزیز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے یہاں پروگرام پیش کیا یا انتظامی امور انجام دئے۔ میں چند دعائیہ جملے کہتا ہوں آپ سنئے اور آمین کہئے!
اَللَهُمَّ املَأ قُلوبَنا شَوقاً لَکَ وَ خَشیَةً مِنکَ وَ تَصدیقاً وَ ایماناً بِکَ وَ فَرَقاً مِنکَ وَ شَوقاً اِلَیکَ یا ربّ العالمین، اَللَهُمَّ اَلحِقنا بِالصّالِحین وَ اجعَلنا مِن صالِحِ مَن بَقی، اَللَهُمَّ اَعطِنا نَصراً فی دینِکَ وَ قُوَّةً فی عِبادَتِکَ وَ فَهماً فی خَلقِکَ وَ کِفلَینِ مِن رَحمَتِک، اَللَهُمَّ بَیِّض وُجوهَنا بِنورِکَ وَ اجعَل رَغبَتَنا فیما عِندَکَ وَ تَوَفَّنا فی سَبیلِکَ عَلیٰ مِلَّتِکَ وَ مِلَّةِ رَسولِک.
پروردگار! اسلامی انقلاب کے اعلی اہداف و مقاصد کو اس نوجوان نسل کے لئے جامہ عمل پہنا۔
پروردگار! اس ملت اور خاص طور پر ان نوجوانوں سے اپنی نگاہ رحمت و کرم کو دور نہ فرما۔
پروردگار! اسلام، مسلمین اور اسلامی جمہوریہ کی نصرت میں روز بروز اضافہ فرما۔
پروردگار! ہمارے دلوں کو جو تیری امیدوں سے مملو ہیں، اس امید کی روشنی سے محروم نہ فرما۔
پروردگار! محمد و آل محمد کا صدقہ، ہمارے عزیز شہیدوں کو پیغمبر، آل پیغمبر اور شہدائے کربلا کے ساتھ محشور فرما۔
پروردگار! ہمیں بھی ان سے ملحق کر دے۔ اَللَهُمَّ ارحَمنی لِضَعفی وَ اَعطِنی لِفَقری.
پروردگار! ان دعاؤں کی قبولیت کے سلسلے میں ہماری بے لیاقتی کو نہ دیکھ بلکہ اپنے لطف و کرم کو مد نظر رکھ
پروردگار! محمد و آل محمد کے صدقے میں دشمن کے مکر و حیلے کو اس ملت سے دور رکھ، ہماری قوم کو خبیث اور ضدی دشمنوں پر فتحیاب فرما۔
پالنے والے! جس طرح اس چالیس سال کی مدت میں اس راہ میں ہمارے قدموں کو تونے ثبات عطا کیا، آئندہ بھی اس راہ میں ہمارے قدموں کو مزید استحکام اور استوار عطا فرما۔
پروردگارا! اپنی حجت اور اپنے ولی کے ظہور میں تعجیل فرما۔
پالنے والے! ہماری نگاہوں کو، ہمارے نوجوانوں کی نگاہوں کو حضرت کی زیارت سے منور فرما۔
پروردگارا! محمد و آل محمد کا واسطہ ہمیں قرآن سے متمسک رہنے والوں میں قرار دے، اہل بیت سے متمسک رہنے والوں میں قرار دے۔ اپنی راہ کا مجاہد قرار دے اور رفتار و گفتار میں صادق قرار دے۔
پالنے والے! محمد و آل محمد کا واسطہ ہمیں اسلام اور اس انقلاب کے سپاہی کے طور پر قبول فرما۔ ہماری زندگی اور موت کو اسی راہ میں قرار دے۔
پروردگارا! ہمیں بخش دے، ہمارے گناہوں کو بخش دے، ہمارے مرحومین کی مغفرت فرما، ہمارے ماں باپ کو ہم سے راضی و خوشنود فرما۔
پالنے والے! محمد و آل محمد کا واسطہ ہمارے بزگوار امام کو اپنے اولیاء کے ساتھ محشور فرما۔
پروردگارا! ہمارے بزرگوار امام کو جنہوں نے اس نورانی اور بابرکت راہ کو وا کیا، انبیا و اولیا کے ساتھ محشور فرما۔
پالنے والے! ہمارے ملک میں، ہماری ملت کے اندر، ہمارے دلوں میں اور ہماری زندگی میں ہمارے عزیز شہیدوں کے عز و وقار میں روز بروز اضافہ فرما۔ شہیدوں کے خاندانوں کو روز بروز زیادہ سربلند اور باعزت قرار دے۔ راہ خدا کے مجاہدین کو وہ دنیا میں جہاں کہیں بھی ہوں اپنی رحمت اور اپنے فضل کے سائے میں رکھ، حضرت ولی عصر کے پاکیزہ دل کو ہم سے راضی و خوشنود فرما۔
و السّلام علیکم و رحمة الله