بسم الله الرحمن الرحیم

و صلی الله علی محمد و آله الطاهرین

نماز کا سالانہ اجلاس ایک طرف تو اس فریضے کے سلسلے میں حق ادا کرنے کی علامت ہے جو دیگر تمام اعمال اور واجبات مین روح پھونک سکتا ہے اور انھیں کار آمد بنا سکتا ہے؛ «إن قُبِلَت قُبِلَ ماسِواها» اور دوسری جانب یہ ان لوگوں کی بہت بڑی خدمت ہے جنہوں نے اس عطیہ پروردگار کے حق کو نہیں سمجھا اور اس کے  تعلق سے تساہلی برتی۔

نماز اگر خشوع اور حضور قلب کے ساتھ پڑھی جائے تو معاشرے کو بیان و عمل دونوں میں نیکی و درستگی کی جانب لے جاتی ہے اور ارتقا پیدا کرتی ہے۔

ہماری مشکلات اور آلودگیوں کا ایک بڑا حصہ ہمیشہ متنبہ کرتے رہنے والی اس حقیقت پر توجہ نہ دینے کا شاخسانہ ہے۔ بنابریں تمام موثر روشوں اور پہلوؤں کے ساتھ نماز کی ترویج اہم ذمہ داریوں میں سے ایک ہے جس پر ہم سب کو توجہ دینا چاہئے اور اس اجلاس کے آپ منتظمین بالخصوص مجاہد عالم دین جناب حجت الاسلام آقا قرائتی صاحب اس میدان میں توفیق خداوندی سے بہرہ مند ہوئے ہیں۔

اس میدان میں تعلیم و تربیت کا شعبہ موثر واقع ہو سکتا ہے۔

اسکولوں کو نمازی نونہالوں سے آراستہ کیجئے یہ مستقبل میں معاشرے کی صحت و سلامتی کی سب سے اہم ضمانت ہے۔

و السلام علیکم و رحمة الله و برکاته

سیّد علی خامنه‌ ای

۱۳ آذر ۱۳۹۷ (ہجری شمسی مطابق 4 دسمبر 2018)