رہبر انقلاب اسلامی کے اس پیغام کو12 جنوری 2019 کی صبح حجت الاسلام جواد اژہ ای نے ہیمبرگ کے اسلامک سینٹر میں ہونے والے اجلاس میں پڑھا۔

رہبر انقلاب سلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے؛

بسم الله الرحمن الرحیم

عزیز نوجوانو!

ہم سب جانتے ہیں کہ آپ طلبہ ملک کی سب سے برتر امیدوں میں ہیں۔ جو چیز سب کو سمجھنا ضروری ہے وہ یہ ہے کہ توفیق خداوندی سے کل کے طلبہ کی عظیم تعداد آج ملک میں بہت بڑے کاموں میں مصروف ہے اور اپنے وطن میں سائنس و ٹیکنالوجی کی پیشرفت کی خدمت کی لذت اپنے پورے وجود سے محسوس کر رہی ہے۔ ہمارے آج کے طلبہ بھی، وہ دنیا کے جس گوشے میں بھی ہوں، یہ موقع حاصل کریں گے کہ اس مومن اور خدمت گزار جماعت کا حصہ بنیں اور ملک کو اغیار سے پوری طرح بے نیاز بنائیں۔ اگر یہ عمل صادقانہ اور خدا پسندانہ نیت سے انجام دیا جائے تو یہ جہاد فی سبیل اللہ ہے۔ آپ اسلامی انجمنوں کے نوجوان اس جہاد کا ہراول دستہ قرار پا سکتے ہیں۔ اللہ تعالی سے آپ کی روز افزوں توفیقات کی دعا کرتا ہوں۔

سیّدعلی خامنه ‌ای

۲۰ دی ۱۳۹۷ ہجری شمسی (مطابق 10 جنوری 2019)