امام خامنہ ای: سلام علیکم
آیت اللہ مکارم شیرازی: علیکم السلام، صبحکم اللہ بالخیر و العافیۃ۔ ممنون کرم ہوں، شکر گزار ہوں۔ آپ بخیر و عافیت ہیں ان شاء اللہ؟ آپ نے یہ زحمت کیوں فرمائی؟
امام خامنہ ای: آپ کی زیارت ہمیں بہت پسند ہے لیکن یہاں (اسپتال میں) نہیں!
آیت اللہ مکارم شیرازی: یہ آپ کی اعلی ظرفی ہے، آپ کی تشریف آوری بہترین دوا اور علاج ہے۔
امام خامنہ ای: ان شاء اللہ خداوند عالم کا کرم ہو، لطف ہو اور جناب عالی کو خداوند عالم جلد از جلد شفائے کامل عطا فرمائے!
آیت اللہ مکارم شیرازی: بتایا ہے کہ کچھ دن بعد ڈسچارج کر دیں گے۔
امام خامنہ ای: ان شاء اللہ صحت و سلامتی کے ساتھ۔
آیت اللہ مکارم شیرازی: جناب عالی تو بخیر و عافیت ہیں؟
امام خامنہ ای: الحمد للہ، الحمد للہ، پہلے ہمیں جب معلوم ہوا تو بڑی تشویش ہوئی، لیکن پھر اچھی خبریں ملیں اور بتایا کہ آپ کی حالت بہتر ہے۔
آیت اللہ مکارم شیرازی: الحمد للہ۔
امام خامنہ ای: امید کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ تعالی خداوند عالم آپ کو جلد از جلد شفا عطا کرے گا۔ آپ کا وجود بڑا بابرکت وجود ہے۔
آیت اللہ مکارم شیرازی: یہ جناب عالی کا حسن ظن ہے۔
امام خامنہ ای: حقیقت یہی ہے کہ جناب عالی کا وجود برکتوں کا سرچشمہ ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ حوزہ علمیہ کے لئے اور عوام کے لئے برکتوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور ان شاء اللہ آپ بہتر ہوکر، قوت و توانائی کے ساتھ اسپتال سے باہر آئیں گے۔
آیت اللہ مکارم شیرازی: جناب عالی کی دعاؤں کی برکت سے۔
امام خامنہ ای: ان شاء اللہ۔ البتہ میں نے تو دعا کی ہے اور مزید دعا کروں گا۔ ان شاء اللہ خداوند عالم جناب عالی کو جلد از جلد پوری طرح اچھا کرے! خداوند عالم ان شاء اللہ جناب عالی کو جلد از جلد صحت و عافیت عنایت کرے! ادام الله بقائکم ان شاء الله، جناب عالی کا کرم جاری رہے۔
آیت الله مکارم شیرازی: یا الله، فیامان الله.