رہبر انقلاب اسلامی کے حکم نامے کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مایۂ ناز اور عالی مرتبت کمانڈر الحاج قاسم سلیمانی رضوان اللہ علیہ کی شہادت کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کی کمان سرفراز کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی کے سرپرد کرتا ہوں جو مقدس دفاع کے دوران سپاہ پاسداران کے ممتاز کمانڈروں میں رہے ہیں اور سالہا سال قدس فورس میں شہید کمانڈر کے شانہ بشانہ خطے میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

اس فورس کا ایجنڈا بعینہ وہی ہے جو شہید سلیمانی کی قیادت کے دوران رہا ہے۔

اس فورس کے تمام افراد کو جنرل قاآنی کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت دیتا ہوں اور ان کے لئے توفیق، نصرت اور ہدایت خداوندی کا طلبگار ہوں۔

سید علی خامنہ ای

۱۳ دے، ۱۳۹۸ (ہجری شمسی، مطابق ۳ جنوری ۲۰۲۰)