رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے؛

بسم الله الرحمن الرحیم

ایک طبی مراکز میں آگ لگ جانے کے انتہائی تلخ سانحے پر، جس کے نتیجے میں ہمارے چند عزیز افراد جان بحق ہو گئے، ان کے پسماندگان کو تعزیت پیش کرتا ہوں، ان کے لئے صبر اور جاں بحق ہونے والوں کے لئے رحمت الہی کی دعا کرتا ہوں۔ متعلقہ اداروں کو چاہئے کہ اس قسم کے دلخراش واقعات کو روکنے کے لئے پوری کوشش کریں، اس سانحے سے ہونے والے نقصان کو حتی المقدور کم کرنے کے لئے ضروری تدابیر اختیار کریں اور اس طرح کے ناقابل تلافی خسارے کا سد باب کریں۔ طبی مرکز کے سانحے کی صحیح تحقیقات ذمہ دار اداروں کے ذریعے فوری طور پر انجام پانی چاہئیں۔

سیّد علی خامنه‌ ای

1 جولائی 2020