بسم الله الرّحمن الرّحیم

جناب حجت ‌الاسلام آقا الحاج شیخ یوسف علی شکری دامت‌ افاضاته
حجت الاسلام آقا شہیدی کے انتقال کے بعد مرحوم کے لئے طلب مغفرت و رحمت اور شہید فاؤنڈیشن میں ان کی خدمات کی قدردانی کے ساتھ، جناب عالی کو جو اس فاؤنڈیشن میں طویل مدت سے موجود ہیں اور شہدا کے معزز خاندانوں کی لمبے عرصے سے خدمت کا فخر آپ کو حاصل ہے اور بحمد اللہ ولی فقیہ کے نمائندہ ہونے کے تمام شرایط سے آراستہ ہیں، شہید فاؤنڈیشن میں نمائندہ منصوب کرتا ہوں۔ اس عہدے کی اہمیت اور حساسیت ارسال کردہ فرائض میں پوری طرح عیاں ہے۔ میں پوری سنجیدگی سے یہ امید کرتا ہوں کہ جناب عالی کے دور میں ان فرائض پر مکمل طور پر عمل ہوگا۔ میری خاص تاکید فاؤنڈیشن کے صدر کے ساتھ ولی فقیہ کے نمائندہ دفتر کے تعاون اور امداد باہمی پر ہے۔ اس فریضے کی بنحو احسن ادائیگی کے سلسلے میں جناب عالی اور جناب آقائے اوحدی کی کامیابی کی دعا کرتا ہوں۔

و السلام علیکم و رحمة الله
سیّدعلی خامنہ ای
6 دسمبر 2020