بسم اللہ الرحمن الرحیم
بڑے رنج و افسوس کے ساتھ عالم ربانی، مجاہد فقیہ و فلسفی آیت اللہ الحاج شیخ محمد تقی مصباح یزدی کے انتقال کی خبر موصول ہوئی۔ یہ دینی علوم کے مرکز اور اسلامی علوم کے شعبے کے لئے ایک خسارہ ہے۔ آپ ممتاز مفکر، شائستہ مدبر، بیان حق کے سلسلے میں زبان گویا اور صراط مستقیم پر ثابت قدم رہنے والے تھے۔ دینی افکار و نظریات کی پیشکش، گتھیاں سلجھانے والی کتب کی نگارش، ممتاز اور مفید شاگردوں کی تربیت کے سلسلے میں آپ کی خدمات اور جہاں بھی آپ کی موجودگی کی ضرورت ہو ان تمام میدانوں میں انقلابی انداز میں آپ کی موجودگی واقعی کم نظیر ہے۔ پارسائی و پرہیزگاری نوجوانی سے آخری عمر تک آپ کی دائمی خصلت رہی۔ توحیدی عرفان کی راہ میں سیر و سلوک کی توفیقات اس طولانی مجاہدت پر عطا ہونے والا اجر الہی ہے۔
میں کہ جو خود بھی اپنے اس دیرینہ برادر عزیز کا سوگوار ہوں، مرحوم کے معزز اہل خانہ، عالم و صالح اولاد اور دیگر پسماندگان، نیز اس عظیم استاد کے شاگردوں، عقیدتمندوں اور دینی علوم کے مرکز کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور ان کے لئے بلندی درجات اور رحمت و مغفرت خداوندی کی دعا کرتا ہوں
سید علی خامنہ ای
13 دی 1399 (ہجری شمسی مطابق 2 جنوری 2021)