بسم الله الرحمن الرحیم
حجت الاسلام جناب الحاج شیخ احمد واعظی دامت توفیقاتکم
حجت الاسلام جناب اژہ ای مرحوم کے انتقال پرملال کے بعد جو یورپی ممالک میں ہمارے عزیز طلبہ کے لئے روحانی و فکری رہنمائی کے سلسلے میں ہمدرد و خیر خواہ بھائی تھے، لازمی ہے کہ اس خلا کو مناسب انداز میں پر کیا جائے۔ لہذا جناب عالی کو جو علم و اخلاق کے زیور سے آراستہ ہیں، یورپ میں اسلامی انجمنوں اور دیگر ایرانی طلبہ کے امور میں اپنا مندوب منصوب کرتا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ آپ ان عزیز نوجوانوں سے فکری، روحانی و جذباتی رشتہ قائم کرنے میں جو ملکی مستقبل کے لئے امید کی کرن شمار ہوتے ہیں، کامیاب ہوں۔
و السلام علیکم و رحمة الله
سید علی خامنه ‌ای