قائد انقلاب اسلامی نے الجزائر کے پارلیمنٹ اسپیکر عبد القادر بن صالح سے ملاقات میں الجزائر کے عوام کے استعمار مخالف انقلابی ماضی کی قدردانی کی اور فرمایا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد سے الجزائر کی حکومت ہمیشہ ایک اچھی شریک اور مزاحمتی محاذ میں شامل رہی ہے۔

قائد انقلاب اسلامی نے زور دیکر کہا کہ الجزائر ناوابستہ تحریک کے دائرے میں موثر کردار ادا کر سکتا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ کے لئے وسیع امکانات اور گنجائش موجود ہے جس کا مرحلہ وار استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔
اس ملاقات میں الجزائر کے پارلیمنٹ اسپیکر جناب عبدالقادر بن صالح نے موجودہ حالات میں تہران اجلاس میں مختلف ممالک کے سربراہوں اور اعلی حکام کی شرکت کو بہت اہم اور با معنی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ الجزائر بھی ایران سے گہرے روابط اور وسیع تعاون کا خواہاں ہے چنانچہ مشترکہ کمیشنوں کی تشکیل کے ذریعے اس موضوع کو عمل کے مرحلے تک لے جانا چاہئے۔