قائد انقلاب اسلامی نے گینابساؤ کے صدر مینوئل سریفو انہاماجو سے ملاقات میں فرمایا کہ ناوابستہ تحریک کے پاس رکن ممالک کے باہمی تعاون کے لئے گوناگوں صلاحیتیں موجود ہیں۔
قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اگر رکن ممالک ناوابستہ تحریک کے تناظر میں وسیع تعاون کی منصوبہ بندی کریں تو خود مختار ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کا استعماری طاقتوں کا حربہ ناکام ہو جائے گا۔
قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ تحریک کے تناطر مین وسیع تر تعاون کے لئے ضروری ہے کہ مضبوطی اجرائی سسٹم تیار کیا جائے۔ آپ نے فرمایا کہ تسلط پسند طاقتیں یہ باور کرانے کی بڑی کوشش کرتی ہیں کہ ان کا مقابلہ ناممکن ہے تاہم ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک اس تاثر پر خط تنسیخ کھینچ سکتے ہیں۔
اس ملاقات میں گینا بساؤ کے صدر نے کہا کہ ان کا ملک مختلف شعبوں میں ایران سے اپنے تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔