قائد انقلاب اسلامی نے ممتاز عالم دین آیت اللہ خوش وقت کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آیت اللہ الحاج شیخ عزیزاللہ خوش وقت کے انتقال پرملال پر ان کے اہل خانہ، اعزہ اور ان کے عقیدت مندوں کو تعزیت پیش کی۔ آپ نے اپنے تعزیتی پیغام میں آیت اللہ خوش وقت کے انتقال کو ان سے آشنائی رکھنے والوں کے لئے عظیم مصیبت اور ان کے شاگردوں اور ان سے کسب فیض کرنے والوں کے لئے عظیم خسارہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ تہران کے ممتاز اور جید عالم دین آیت اللہ الحاج شیخ عزیزاللہ خوش وقت عمرے کے لئے سعودی عرب گئے ہوئے تھے جہاں سرزمین وحی مکہ مکرمہ میں ان کا انتقال ہو گيا۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد حضرت امام خمینی (رح) نے ایک حکم صادر کرکے

آیت اللہ خوش وقت کو ثقافتی انقلاب کی اعلی کمیٹی میں اپنا خصوصی نمائندہ مقرر فرمایا تھا۔