قائد انقلاب اسلامي نے درخت اور پودوں کو سبھي ملکوں اور انسانيت کے لئے برکت و خوشحالي کا باعث قرار ديا ہے قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے منگل کو شجرکاري اور قدرتي ذرائع کے ہفتہ کي مناسبت سے دو پودے لگانے کے بعد ایک انٹرویو ميں فرمايا کہ درخت اور پودے سبھي ملکوں اور پوري انسانيت کے لئے خوشحالي اور خير و برکت کا باعث ہيں اور دين مبين اسلام ميں شجرکاري درختوں اور پودوں کي حفاظت اور ان کو نہ کاٹنے کي بيحد تاکيد کي گئي ہے۔
آپ نے فرمايا کہ کبھي کبھي ايسي شکايتيں بھي ملتي ہيں کہ کچھ جگہوں پر سيکڑوں درختوں کو کاٹ ديا جاتا ہے جبکہ ايسا کرنے کي ضرورت بھي نہيں ہوتي ہے، يہ نہيں ہونا چاہئے۔ قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اگر جنگلات اور باغات ختم ہوجائيں گے تو اس سے انسانيت کے لئے متعدد مشکلات پيدا ہوں گي بنابريں حکام کو اس چيز پر خاص توجہ دينے کي ضرورت ہے۔